امریکا میں بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لیے کووڈ ٹیسٹ کی شرط ختم

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)امریکا نے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لیے کووڈ 19 ٹیسٹ کی شرط کو ختم کردیا ہے۔مسافروں کے کووڈ ٹیسٹ کی پابندی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے 2021 کے شروع میں عائد کی تھی، جسے بعد ازاں جو بائیڈن انتظامیہ نے سخت کردیا تھا۔بیرون ملک سے آنے والے تمام مسافروں بشمول امریکی شہریوں کو بھی پرواز پر سوار ہونے سے ایک دن قبل کووڈ ٹیسٹ کرانا ہوتا تھا اور نیگیٹو ٹیسٹ پر ہی انہیں سفر کی اجازت ہوتی تھی۔لیکن اب کووڈ ٹیسٹ کی پابندی کو 12 جون سے ختم کیا جارہا ہے۔فضائی کمپنیوں کی جانب سے کافی عرصے سے امریکی حکام سے یہ پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کیا جارہا تھا۔حکام کے مطابق سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونٹیشن کی جانب سے 3 ماہ تک اس فیصلے کے اثرات کا جائزہ لیا جائے گا۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر