بجٹ میں 355 ارب روپے کے اضافی ٹیکسز لگائے گئے ہیں، ایف بی آر

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین عاصم احمد نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 355 ارب روپے کے اضافی ٹیکسز لگائے گئے ہیں۔چیئرمین ایف بی آرکا کہنا تھاکہ بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف فراہم کیاگیا ہے جبکہ مقامی ٹیکسز 52 فیصد اور 48 فیصد ہمارے درآمدات کے ٹیکسز ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ تنخواہ دار طبقے کو حکومت نے ریلیف فراہم کیا ہے اور بجٹ میں 355 ارب روپے کے اضافی ٹیکسز لگائے گئے ہیں۔چیئرمین ایف بی آر کے مطابق زیادہ آمدن والے افراد پر ٹیکس لگایا گیا ہے اور نان فائلرز پر اضافی ٹیکس لگائے گئے ہیں، ریئل اسٹیٹ، فارم ہاؤسز پر ٹیکس بڑھائے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ٹریکٹرکی درآمد اور سولرپینل پرکسٹم ڈیوٹی میں چھوٹ دی گئی ہے جبکہ ایل ای ڈی لائٹس کو سستا کرنے کے اقدامات کیےہیں اور ادویات کے خام مال کو سستا کیا گیا ہے، اس کے علاوہ بیجوں، ٹریکٹرز، پاور پلانٹس کی مشینری کی درآمد پر سیلز ٹیکس ختم کردیا گیا ہے۔چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھاکہ اگلے سال کیلئے ٹیکس ہدف 7004 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے اور بجٹ میں 355 ارب روپے کے ٹیکس اقدامات کیے گئے ہیں، 75 فیصد ٹیکس تجاویزانکم ٹیکس سمیت ڈائریکٹ ٹیکسزسے متعلق ہیں، پورا فوکس ڈائریکٹ ٹیکسوں کی طرف ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر