توہین مذہب کا مقدمہ: پی ٹی آئی رہنماؤں کو گرفتار نہ کرنے کے حکم میں توسیع

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہین مذہب کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنماؤں کو گرفتار نہ کرنے کے حکم میں توسیع کردی۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے توہین مذہب کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری اور قاسم سوری کے خلاف درخواستوں پر سماعت کی۔دورانِ سماعت جسٹس اطہر من اللہ نے سوال کیا کہ ابھی جو مقدمات ہوئے ہیں ان میں کیا ہوا؟ اس پر درخواست گزاروں کے وکیل نے کہا کہ ہمیں پتا ہی نہیں کہ ہمارے خلاف کتنے مقدمات درج ہیں۔وکیل کے جواب پر عدالت نے سیکرٹری داخلہ کو مقدمات کی تفصیلات سے متعلق رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا جس پر ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ کچھ وقت دے دیں، میں سیکرٹری داخلہ کی طرف سے رپورٹ پیش کردیتا ہوں۔بعد ازاں عدالت نےفواد چوہدری اور قاسم سوری سمیت دیگر کو گرفتار نہ کرنے کے حکم میں 28 جون تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔



  تازہ ترین   
آزادیٔ صحافت جمہوریت کی بنیاد، سچائی کے بغیر امن ممکن نہیں: صدر آصف علی زرداری
ایران نے امریکا کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے شرائط نرم کر دیں: امریکی اخبار
بجلی بلوں کی ادائیگی میں آسانی کیلئے ڈیجیٹل سہولیات کو فروغ دیا جائے : وزیراعظم
کم عمرعازمین کیلئے خوشخبری: 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کو بھی حج کی اجازت
برطانوی ایلچی کا بیان زمینی صورتحال کی گہری سمجھ سے عاری ہے: دفتر خارجہ
عمران خان سے کوئی ڈیل نہیں ہو رہی، عدالتیں فیصلے سنائیں گی: رانا ثنا اللہ
خیبرپختونخوا میں برفانی جھیلوں کے پھٹنے کا خدشہ، ہائی الرٹ جاری
سی ٹی ڈی پنجاب کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 21 مبینہ دہشت گرد گرفتار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر