والد کے صدارتی انتخابات میں دھاندلی کے دعوؤں پر یقین نہیں، ایوانکا ٹرمپ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں اپنے والد کے ان دعوؤں پر یقین نہیں کہ 2020 کے صدارتی انتخابات میں دھاندلی کے ذریعے انہیں ہرایا گیا۔6 جنوری 2021 کو کیپیٹل ہل حملے کی تحقیقات کرنے والی کانگریس کمیٹی کی سماعت کے دوران ایوانکا ٹرمپ نے یہ بات کہی۔کانگریس کمیٹی کے لیے اپنے ویڈیو بیان میں ایوانکا ٹرمپ نے کہا کہ وہ اس وقت کے اٹارنی جنرل بل بار کے اس بیان کو تسلیم کرتی ہیں کہ انتخابات شفاف اور منصفانہ تھے۔انہوں نے کہا ‘ میں اٹارنی جنرل بل بار کا احترام کرتی ہوں اور جو انہوں نے کہا اسے تسلیم کرتی ہوں’۔ایوانکا ٹرمپ نے بتایا کہ انہوں نے اپنے والد کو بار بار سمجھایا تھا کہ وہ انتخابات میں شکست کھا چکے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ کے عہد میں وائٹ ہاؤس کی مشیر رہنے والی ایوانکا ٹرمپ نے کہا کہ بل بار کے الفاظ نے انتخابات کے بارے میں ان کے خیالات کو بدلا۔



  تازہ ترین   
بورڈ آف پیس میں اسرائیل کے ہونے نہ ہونے سے پاکستان کو فرق نہیں پڑتا: دفتر خارجہ
کراچی کی رہائشی عمارت میں گیس بھرنے سے دھماکا، 15 افراد جاں بحق، 14 زخمی
افغان سفارتکار کی طلبی، باجوڑ حملے میں افغان سرزمین کے استعمال پر احتجاج
اسحاق ڈار کی انڈونیشی، مصری اور شامی وفود سے ملاقاتیں، غزہ پر تبادلہ خیال
ترلائی امام بارگاہ حملہ: جاں بحق ہونے والوں کے ورثاء میں امدادی چیک تقسیم
کابل دہشتگردی کیخلاف غیرسنجیدہ، فضائی کارروائی کرسکتے ہیں: خواجہ آصف
وزیراعظم غزہ امن بورڈ اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا پہنچ گئے
کراچی: رینجرز کی کارروائی، فتنہ الخوارج کا مطلوب دہشتگرد گرفتار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر