وزیراعظم کا گوادر میں گھریلو صارفین کو سولر پینل فراہم کرنے کا اعلان

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وزیراعظم شہباز شریف نے گوادر میں گھریلو صارفین کو سولر پینل فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں بلوچستان کے علاقوں گوادر اور پنجگور میں بجلی کی فراہمی سے متعلق صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے گھریلو صارفین کو سولر پینل کی فراہمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سولر پینل وفاقی حکومت کا گوادر والوں کے لیے تحفہ ہو گا۔وزیراعظم شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ گوادر میں گھریلو صارفین کو سولر پینل فراہم کرنے کا لائحہ عمل 10 روز میں دیا جائے اور بجلی کی فراہمی کے لیے فوری آف گرڈ نظام کا بھی جامع لائحہ عمل دیا جائے۔شہباز شریف کا یہ بھی کہنا تھا کہ گوادر میں آف شور اور آن شور وِنڈ پاور منصوبوں کے لیے بھی حکمتِ عملی بنائی جائے اور جنوبی بلوچستان میں ٹرانسمیشن لائنز کا کام دسمبر میں مکمل کیا جائے، منصوبوں کی تکمیل میں دیر کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا محکمے طویل مدتی منصوبوں میں بھی وقت اور لاگت میں کمی کو یقینی بنائیں کیونکہ حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ عوام کے پیسے کی بچت اور صحیح استعمال یقینی بنائے۔ان کا کہنا تھا کہ گوادر بندرگاہ کو جدید ترین بنانے کے لیے بلاتعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی، گوادر کے لوگوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر