بنی گالا منی گالا بناہوا تھا، ٹیکس پیئرز کا سارا پیسا وہیں گيا، مریم نواز

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے الزام لگایا ہےکہ بنی گالا منی گالا بناہوا تھا، ٹیکس پیئرز کا سارا پیسا وہیں گيا، فرح گوگی اور پیرنی صاحبہ سے حساب ہونا چاہیےکہ انگوٹھیاں لےکر کام کیوں ہوتے رہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان کو حکومت جانے کا چار ماہ پہلے پتا چل گیا تھا، پھر بھی سازش کا ڈراما رچا کر ملک کو فتنہ و فساد میں جھونکنے کی کوشش کی، شیخ رشید کے بیان پر آنکھیں کھل جانی چاہئیں، ان کے پارٹی لیڈر کہہ رہے ہیں یہ پاگل آدمی ہے، پھر کیوں اسے ملک میں فتنہ و فسادکی اجازت دی ہوئی ہے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ پہلے میں سمجھتی تھی کہ نیا مینڈیٹ لیا جائے اور نئے الیکشن کرائے جائیں، لیکن جب عمران خان جتھا لیے اسلام آباد آئے تو فیصلہ کیا کہ الیکشن وقت پر ہی کرائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ 2013 میں نواز شریف کو لوڈشیڈنگ والا پاکستان ملا تھا، نوازشریف نے عمران خان کو زیرو لوڈشیڈنگ والا پاکستان دیا، عمران خان چار سال کہتے رہے نواز شریف اضافی بجلی بنا گئے، میں پوچھتی ہوں کہاں ہے اضافی بجلی؟ عمران خان حکومت اتنی نااہل تھی کہ بنے بنائےکارخانے نہیں چلاسکی، عمران خان کی نااہلی کی وجہ سے بند پلانٹ ہم چلا رہے ہیں، جون جولائی کے مہینے میں 5 ہزار میگاواٹ سے زائد بجلی آجائے گی، لوڈشیڈنگ میں بتدریج کمی آئےگی۔انہوں نےکہا کہ ہم عمران خان کی نالائقیوں کا رونا نہیں روئیں گے،کام کرکے دکھائیں گے، ہم روٹھے ہوئے دوست ممالک کو منانےکی کوشش کررہے ہیں، خراب معاشی حالت کے باوجود شہباز شریف ریلیف دینےکی کوشش کر رہے ہیں، وزیراعظم نے عوام کو سبسڈی دی ہے تاکہ عوام پر کم سے کم بوجھ پڑے ۔



  تازہ ترین   
آزادیٔ صحافت جمہوریت کی بنیاد، سچائی کے بغیر امن ممکن نہیں: صدر آصف علی زرداری
ایران نے امریکا کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے شرائط نرم کر دیں: امریکی اخبار
بجلی بلوں کی ادائیگی میں آسانی کیلئے ڈیجیٹل سہولیات کو فروغ دیا جائے : وزیراعظم
کم عمرعازمین کیلئے خوشخبری: 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کو بھی حج کی اجازت
برطانوی ایلچی کا بیان زمینی صورتحال کی گہری سمجھ سے عاری ہے: دفتر خارجہ
عمران خان سے کوئی ڈیل نہیں ہو رہی، عدالتیں فیصلے سنائیں گی: رانا ثنا اللہ
خیبرپختونخوا میں برفانی جھیلوں کے پھٹنے کا خدشہ، ہائی الرٹ جاری
سی ٹی ڈی پنجاب کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 21 مبینہ دہشت گرد گرفتار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر