اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے سابق چیئرمین شبر زیدی نے تجویز دی ہے کہ صبح 8 بجے دکانیں کھولی اور شام 6 بجے بند کردی جائیں۔جیو نیوز پر بجٹ کی خصوصی ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا کہ عام آدمی کے استعمال کی اشیاء پر مزید ٹیکس بڑھانا مناسب نہیں ہوگا۔شبر زیدی نے کہا کہ انہوں نے چھ ماہ پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ پاکستان کے پاس قرض اتارنے کے پیسے نہیں، آئی ایم ایف کی شرائط ماننا پڑیں گی۔شبرزیدی نے تجویز دی کہ صبح 8 بجے دکانیں کھولیں اور شام 6 بجے بند کردیں، اس سے 3500 میگاواٹ بجلی کی بچت ہوگی۔
صبح 8 بجے دکانیں کھولی اور شام 6 بجے بند کردی جائیں، شبر زیدی کی تجویز



