‘کسی کی ٹوئٹس یا کہنے پر بغاوت نہیں ہوتی، ریاست کے اور بہت کام ہیں’

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سوشل میڈیا کارکن مریم ملک کی ایف آئی اے نوٹس کے خلاف درخواست پر سماعت کے دوران چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیےکہ کسی کی ٹوئٹس یا کہنے پر بغاوت نہیں ہوتی، ریاست کے اور بہت کام ہیں۔دوران سماعت پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا کارکن مریم ملک کی متنازع ٹوئٹس ایف آئی اے کی جانب سے عدالت کے سامنے پیش کی گئیں، درخواست گزار مریم ملک کا کہنا تھا کہ معلوم نہیں ایف آئی اےکو میری کس ٹوئٹ پر اعتراض ہے؟عدالت کو بتایا گیا کہ مریم ملک نے ٹوئٹس میں پوری قوم کو اداروں کے خلاف کھڑا ہونے کا کہا اور انتشارپھیلانےکی کوشش کی۔ چیف جسٹس نے ملزمہ سےکہا کہ آپ کوپتا ہونا چاہیےکہ جو پارلیمنٹ میں ہوا وہ آئین کے مطابق ہوا۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیےکہ کسی کی ٹوئٹس یا کہنے پر بغاوت نہیں ہوتی، ریاست کے اور بہت کام ہیں، ریاستی ادارے ان ٹوئٹس سے بہت اوپر ہیں، آپ کو پاکستان آرمی پر فخر ہوناچاہیے جو اپنی جانوں کے نذرانے پیش کررہی ہے،کیا اس ادارے کو کسی کےکچھ کہنے سے فرق پڑے گا؟ ریاستی ادارے اپنے عمل اور کردار سےاپنی عزت و وقار بناتے ہیں۔عدالت نے متنازع ٹوئٹس کرنے والی پی ٹی آئی سوشل میڈیا کارکن مریم ملک کو ایف آئی اے میں پیش ہوکر بیان ریکارڈ کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے مریم ملک کو ہراساں کرنے سے روکنے کے حکم میں24 جون تک توسیع کردی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر