خواہش ہے شادی کے فوری بعد حج پر جاؤں: صبا قمر

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)اداکارہ صبا قمر کا کہنا ہے کہ وہ شادی کے بعد سب سے پہلے حج پر جانا چاہتی ہیں۔حال ہی میں صبا قمر نے اپنی فلم ‘گھبرانا نہیں ہے’ اور ‘کملی’ کی تشہیر کے دوران اپنی شادی کے بارے میں کئی بار گفتگو کی جس سے صارفین نے اس خیال کا اظہار کیا کہ ہوسکتا ہے اداکارہ جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں۔اب ان کے انٹرویو کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے جس میں انہوں نے شادی کے بعد اپنی پہلی خواہش کا تذکرہ کیا۔میزبان کی جانب سے پوچھے جانے والے سوال پر صبا نے کہا کہ ‘میں بالکل شادی کروں گی، پھر حج بھی کروں گی اور خوش رہوں گی’۔اداکارہ نے کہا کہ ’میری خواہش ہے کہ ہنی مون سے پہلے اپنے خاوند کے ساتھ حج کرنے جاؤں۔‘یاد رہے کہ صبا قمر نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ وہ محبت کرتی ہیں لیکن اپنی چیزوں کو اپنے تک ہی رکھنا چاہتی ہیں کیونکہ ایک بار شادی کے اعلان کے بعد چیزیں ویسے نہیں ہوتیں جیسے سوچا ہوتا ہے۔



  تازہ ترین   
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک
ایران یورینیم افزودگی کا عمل ترک نہیں کرے گا، سربراہ ایرانی جوہری توانائی تنظیم
روسی صدر کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، علاقائی بحران کے حل میں مدد کی پیشکش
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر