شوبز شخصیات بھی عامر لیاقت کے انتقال پر افسردہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)ایم این اے عامر لیاقت حسین کے انتقال پر شوبز شخصیات کی جانب سے بھی افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’خدا حافظ عامر بھائی۔‘فیصل قریشی نے لکھا کہ ’عامر لیاقت کے انتقال کی خبر سُن کر بہت افسوس ہوا، اللّٰہ تعالیٰ مغفرت فرمائے۔‘اداکارہ ارمینہ خان نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ ’ہم ایسا منصوبہ بناتے ہیں جیسے ہم ہمیشہ زندہ رہنے والے ہیں لیکن ہمیں اگلے لمحے کا پتہ نہیں ہوتا۔‘اُنہوں نے عامر لیاقت کے انتقال کی خبر پر دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’زندگی ایک پل میں چھین لی جا سکتی ہے۔‘اداکارہ زارا نور عباس نے کہا کہ ’ سوشل میڈیا لوگوں کو برباد کر سکتا ہے اور انہیں کھوکھلے پن میں ڈال سکتا ہے۔‘اُنہوں نے عامر لیاقت کے ناقدین کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’اب اُن کے اچانک انتقال پر سب حیران کیوں ہیں؟‘زارا نور عباس نے سوالیہ انداز میں کہا کہ ’کیا عامر لیاقت کی حالیہ ویڈیوز اس طرف رہنمائی نہیں کرتی تھیں کہ اُن کی حالت کیا ہے؟عامر لیاقت کی موت نے بہت سے سوالات کو جنم دیا ہے: ریحام خانفلمساز و ہدایت کار سید نور نے کہا کہ عامر لیاقت حسین کے انتقال پر بہت افسوس ہے۔اداکار و فلمساز میراج حق نے کہا کہ ’عامر لیاقت حسین کے انتقال کی خبر دل دہلا دینے والی ہے۔‘اُنہوں نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’کیا آپ عامر لیاقت کی لاش کی تصویریں شیئر کرنا بند کر سکتے ہیں؟ کیا آپ میں انسانیت باقی ہے؟‘واضح رہے کہ ایم این اے عامر لیاقت حسین کراچی میں انتقال کر گئے، اسپتال منتقلی کے بعد ڈاکٹرز نے اُن کی موت کی تصدیق کی۔عامر لیاقت حسین کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹرز نے معائنے کے بعد انتقال کی تصدیق کی۔

 

 



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی آج رات ایران میں بڑی کارروائی کی دھمکی، تیل تنصیبات پر قبضے کا عندیہ
قومی اقتصادی سروے پیش، حکومت اہم معاشی اہداف کے حصول میں ناکام
لیڈر کی رہائی کیلئے احتجاج کریں مگر اداروں کو نشانہ نہ بنائیں: خواجہ آصف
بھارت کی پانی روکنے کی کوشش کے دور رس نتائج نکلیں گے: دفتر خارجہ
بجٹ کل 3 بجے قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا: طارق فضل چودھری
ایران کے بحرین، اردن اور کویت میں امریکی اہداف پر حملے، آبنائے ہرمز بند
ایرانی رہنماؤں نے درخواست کر دی، بمباری جلد روک دی جائیگی: امریکی صدر کا دعویٰ
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا عالمی برادری سے فلسطینیوں کی نسل کشی پر کارروائی کا مطالبہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر