عامر لیاقت کے انتقال پر وزیراعظم سمیت دیگر سیاسی شخصیات کا اظہارِ تعزیت

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)ایم این اے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے انتقال پر وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر سیاسی شخصیات کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔وزیرِاعظم شہباز شریف نے عامر لیاقت حسین کے انتقال پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے اُن کے لیے دعائے مغفرت کی۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عامر لیاقت حسین نے صحافت سے سیاست تک متحرک زندگی گزاری۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عامر لیاقت نے زندگی کے مختلف شعبہ جات میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔اُنہوں نے مزید کہا کہ عامر لیاقت حسین کے انتقال کی خبر سے سخت صدمہ ہوا۔سوشل میڈیا پر عامر لیاقت کا آخری پیغام کیا تھا؟وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ایم این اے عامر لیاقت کے انتقال پر دُکھ کا اظہار کیا اور اُن کی مغفرت اور بلند درجات کے لیے دُعا کی۔ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے عامر لیاقت حسین کے انتقال پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے مغفرت کے لیے دُعا کی۔ سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ عامر لیاقت کے اچانک انتقال کی خبر سُن کر دلی افسوس ہوا۔عمران اسماعیل نے کہا کہ عامر لیاقت کی مغفرت اور بلندی درجات کے لیے دُعاگو ہوں۔وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ عامر لیاقت حسین ایک ہمہ جہت شخصیت کے مالک تھے۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بھی عامر لیاقت حسین کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ اللّہ تعالیٰ عامر لیاقت حسین کی مغفرت کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید نے بھی عامر لیاقت کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ ایم این اے عامر لیاقت حسین کراچی میں انتقال کر گئے، اسپتال میں ڈاکٹرز نے اُن کی موت کی تصدیق کی ہے۔عامر لیاقت حسین کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹرز نے معائنے کے بعد انتقال کی تصدیق کی، جبکہ ان کے ڈرائیور جاوید نے پہلے ہی موت کی تصدیق کردی ہے۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت حسین کو جب اسپتال لایا گیا تو وہ انتقال کر چکے تھے، عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرایا جائے گا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر