شام 8 بجے دکانیں بند کرنے کی تجویز مسترد کرتے ہیں، صدر آل پاکستان انجمن تاجران

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے کہا ہے کہ شام 8 بجے دکانیں بند کرنے کی تجویز کو مسترد کرتے ہیں۔ اسلام آباد سے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تاجر کسی صورت اپنا کاروبار شام 8 بجے بند نہیں کریں گے۔ حکومت تاجر برادری کے لیے آسانیاں پیدا کرے نہ کہ مشکلات۔ انہوں نے کہا کہ ہر اس سیکٹر کی بجلی بند کریں جو مفت دی جارہی ہے۔ اجمل بلوچ نے کہا کہ حکمران اپنے اے سی بند کریں گے تو غریب کا پنکھا چلے گا۔ حکومت بجلی نہیں دے سکتی تو جنریٹر چلا کرکام کرنے دے۔ صدر انجمن تاجران کے مطابق اتنی شدید گرمی میں خریدار کا گھر سے نکلنا ممکن ہی نہیں۔ کوئی بھی خریدار شام سے پہلے گھر سے نہیں نکلتا۔ انہوں نے کہا کہ صبح دُکانیں کھولنے کی تجویز بھی نا قابل عمل ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر