آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی زیرصدارت 80ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس

راولپنڈی (نیشنل ٹائمز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت فارمیشن کمانڈرز کانفرنس ہوئی، کانفرنس میں آپریشن ردالفساد اور اندرونی بیرونی چیلنجز کا جائزہ لیا گیا، آرمی چیف کا جیواسٹریٹجک ماحول کی آپریشنل تیاری کا معیار برقراررکھنے پر زور، پاک فوج بطور پروفیشنل ادارہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت 80ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس ہوئی، فارمیشن کمانڈرز کانفرنس جی ایچ کیو میں ہوئی، کانفرنس میں پاک فوج کے تمام فارمیشن کمانڈرز نے شرکت کی۔

کانفرنس میں پرنسپل اسٹاف آفیسرز نے بھی شرکت کی، کانفرنس میں شرکاء کو پیشہ ورانہ امور، قومی سلامتی کے چیلنجز اور جوابی اقدامات پر بریفنگ دی گئیں، آرمی چیف نے آپریشن ردالفساد کی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

آرمی چیف نے اب تک کی تمام کامیابیوں کو سراہا۔ شرکاء کانفرنس نے عزم کا اعادہ کیا کہ پاک فوج ملک کی سیکیورٹی اور سلامتی کیلئے ہمیشہ اپنے فرائض پوری کرتی رہے گی، آرمی چیف نے جیواسٹریٹجک ماحول کی آپریشنل تیاری کا معیار برقراررکھنے پر زور دیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ موجودہ اسٹریٹجک صورتحال میں ہمیں ہمہ وقت تیار رہنا ہوگا، پاک فوج بطور پروفیشنل ادارہ ہمیشہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی،پاکستان کی سلامتی اور سکیورٹی فوج کی ذمہ داری ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر