دشمن چاہتا ہے تحریک انصاف اور افواج پاکستان دونوں کو کمزورکیا جائے، عمران خان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دشمن چاہتا ہے تحریک انصاف اور افواج پاکستان دونوں کو کمزورکیا جائے، پی ٹی آئی واحد وفاقی جماعت ہے جو ملک کو اکٹھا رکھ سکتی ہے، ہندوستانی تجزیہ کاروں کو بھی سنا کہ وہ چاہتے پاکستان کے ٹکڑے ہونے چاہئیں،میری حکومت ختم پر بھارت اور اسرائیل میں خوشیاں منائی گئیں، یہ ان کے ایجنڈے پر چلیں گے۔
انہوں نے پی ٹی آئی نیشنل کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 26سال پہلے جب تحریک انصاف بنائی تو میرا مقصد تھا کہ پی ٹی آئی ایک جماعت نہیں ادارہ بنے گی ۔ یہاں بادشاہت تھی، جمہوریت میں بادشاہت نہیں ہوتی، یہاں آدھا وقت ملٹری کی حکومت رہی اور آدھا وقت ان دونوں جماعتوں نے حکومت کی، ہمیں تو صرف ساڑھے تین سال ملے انہوں نے شور مچا دیا۔

2013میں پارٹی الیکشن بڑا مشکل ہوئی، اب مستقبل میں انٹراپارٹی الیکشن موبائل فون کے ذریعے ہوگا،ہم نے جماعت نے الیکشن کروا کے میرٹ لے کر آنا ہے۔

ہماری خواتین کی احتجاج کے دوران بڑی اچھی کارکردگی رہی، کبھی نہیں سوچا تھا کہ خواتین پر اس طرح کی آنسو گیس کی شیلنگ کی جائے گی۔افسوس سے کہتا ہوں کبھی کسی جمہوریت میں پولیس کا اس طرح رویہ خواتین کے ساتھ نہیں دیکھا ، خوف پھیلایا گیا، خوف اس لیے کہ پہلے بیرونی سازش کے تحت کرپٹ لوگوں کو مسلط کیا گیا،پھر جب عوام ہمارے ساتھ نکلی اور ان کو خوف آگیا تو یہ سب کیا گیا۔
فضل الرحمان نے تین مارچ کیا، بلاول بھٹو نے چار روپے پیٹرول بڑھنے پر مہنگائی مارچ کردیا تھا، ہم نے فیک نیوز پر میڈیا پر کوئی پابندی نہیں لگائی، لیکن آج چار اینکرز کو دیکھیں ، لیکن انہوں نے سٹینڈ لیا۔صحافی اچھے برے ہوتے ہیں، لیکن جب بحران آتا ہے تو اس دوران اپنے مئوقف پر ڈٹ جانا قوم کا اثاثہ ہے۔اپوزیشن لیڈر اس کو بنایا جو ان کی ٹکٹ لینے کا امیدوار ہے، یعنی پارلیمنٹ ہی ختم ہوگئی ہے، ایک ناجائز کام کو جائز کروانے کیلئے ہر چیز کو کمپرومائز کیا جائے گا۔
ان چوروں کو اوپر لانے کیلئے تیاری کی جارہی ہے، جس سے اداروں کی تباہی ہوگی، ایف آئی اے کو تباہ کردیا گیا ہے، جس ایف آئی اے نے ان پر کیسز بنائے تھے، حمزہ شہبازایف آئی اے دفتر میں جاکر دھمکیاں دے رہا ہے۔ڈاکٹر رضوان کو ہارٹ اٹیک ہوچکا ہے۔دنیا میں کبھی ملزم قاضی نہیں بن سکتا، ملزم کیسے جج بن سکتا ہے؟پاکستان دو بڑے مسائل لوڈشیڈنگ اور کسانوں کیلئے پانی کا مسئلہ ہے، پانی کا مسئلہ حل کرنے کیلئے ڈیمز شروع کیے، ہمارے دور میں واپڈا کو گارنٹی کے بغیر قرضے ملتے تھے، جب سے یہ آئے ہیں، پہلے موڈیز نے ان کی ریٹنگ ختم کی، اب واپڈا چیئرمین جانے کے بعد واپڈا کی کریڈٹ ریٹنگ ختم کردی گئی ہے، اس کو اثر یہ ہوگا کہ واپڈا کو قرض نہیں ملے گا۔
پاکستان میں گروتھ ریٹ 7فیصد کی طرف جا رہی تھی ، لیکن اب ملک نیچے جا رہا ہے، بلاول نے اتنا پیسا خرچ کرکے مہنگائی مار چ کیا لیکن اس میں عوام کو کانپیں ٹانگنے والی بات یاد رہ گئی، پاکستان کی تاریخ میں اتنی مہنگائی نہیں ہوئی جتنی دو ماہ میں ہوئی، اس کا مقصد حکومت گرانا مہنگائی نہیں تھا، اگر میری حکومت گرانا مہنگائی تھا تو پھر اب مہنگائی نہ کرتے، ان کا مقصد اپنے کیسز ختم کرانا تھا، امریکا کا مقصد اپنے پالتوؤں کو اوپر لانا تھا، ہم نے روس کے ساتھ سستے تیل کیلئے بات چیت کرلی تھی،لیکن جیسے ہی ہم روس سے واپس آئے تو انہوں نے عدم اعتماد پیش کردی اور سارا معاملہ دب گیا، وزیرخزانہ کہتا روس ہمارے پاس آئے، ضرورت ہمیں ہے اور روس کیوں آئے؟ یہاں 60روپے تیل مہنگا ہوا تو ہندوستان میں سستا ہوا کیوں کہ انہوں نے روس سے سستا تیل خریدا تھا، ان دونوں پارٹیوں کے سربراہان کے ڈالرز امریکا میں پڑے ہوئے ہیں، ان کو ڈر ہے کہ اگر امریکا ناراض ہوگیا تو ان کے پیسے ضبط ہوجائیں گے۔
یہ کبھی امریکا کو ناراض نہیں کرسکتے، امریکا نے 2018تک 400ڈرون حملے کیے ہم ان کے جنگ میں اتحادی بھی تھے لیکن پھر بھی وہ ڈرون حملے کررہا تھا، لیکن یہ خاموش تھے ، اسی وجہ سے امریکا ان کو واپس لے کر آیا ہے،میری حکومت ختم پر بھارت اور اسرائیل میں خوشیاں منائی گئیں، جب یہ آئے تو انہیں خوشی ہوئی، وہ شہبازشریف کے آنے سے بہت خوش ہوئے، ان کو پتا ہے یہ سب ان کے ایجنڈے کے تحت چلیں گے، امریکا کی اجازت کے بغیر یہ کبھی کوئی کام نہیں کریں گے، آج پاکستان جس طرف جا رہا ہے یہ پاکستانی عوام کو سوٹ نہیں کرتا، یہ انہیں سوٹ کرتا ہے جن کا ایجنڈا ہے، ہندوستانی تجزیہ کار ٹی وی پر بیٹھ کر کہتے ہیں بلوچستان کو علیحدہ کرنا ہے، کئی بار میں نے سنا وہ کہتے پاکستان کے ٹکڑے ہونے چاہئیں، ان کو لانے والے نہیں چاہتے پاکستان مضبوط ہو، وہ چاہتے ہیں ہم غلام بنیں، تحریک انصاف واحد وفاقی جماعت ہے جو پاکستان کی پارٹی ہے، باقی دو جماعتیں ایک سندھ اور ایک وسطی پنجاب کی جماعت ہے، تحریک انصاف ملک کو اکٹھا رکھ سکتی ہے، دشمن چاہتا ہے تحریک انصاف اور افواج پاکستان کمزور ہو، آئندہ مرحلے میں ہم نے حقیقی آزادی کی تحریک میں پورا زور لگانا ہے، میں آئندہ چند دنوں میں حقیقی آزادی مارچ کی تاریخ دینے لگا ہوں، سپریم کورٹ سے قانون کے مطابق مارچ کی اجازت مانگ رہے ہیں، ملکی تاریخ کا سب سے بڑا احتجاج کریں گے، احتجاج کرنا ہمارا حق ہے۔
میں سمجھتا ہوں یہ سیاست نہیں بلکہ جہاد کررہے ہیں۔میں جب تاریخ کا اعلان کروں گا توسب کی تیاری ہونی چاہیے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر