چاہتی ہوں میری شادی بھی کترینہ کی طرح ہو: در فشاں

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان کی ابھرتی ہوئی اداکارہ در فشاں کا کہنا ہے کہ وہ چاہتی ہیں ان کی شادی بھی کترینہ کیف کی طرح خاموشی ے ہو۔در فشاں حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک ہوئیں جس میں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی سمیت کیرئیر میں پیش آنے والے چیلنجز سے متعلق گفتگو کی۔میزبان نے اداکارہ سے شادی کے حوالے سے خیالات جاننا چاہے جس پر در فشاں نے کہا کہ ‘میں کوشش کروں گی کہ کسی بھی شخص کے ساتھ ڈیٹ نہ کروں اور سیدھا سیدھا نکاح کروں’۔انہوں نے کہا کہ ‘میرے خیال سے شادی سے پہلے ملاقاتیں کرنا ایک عارضی چیز ہوتی ہے، نکاح کی اپنی خوبصورتی ہے، آپ اپنا رشتہ پکا کریں، فیملی کو ملوائیں پھر چاہے ملنا جلنا شروع کردیں’۔در فشاں نے مزید کہا کہ ‘میں چاہتی ہوں میری شادی کترینہ کیف کی طرح ہو، بالکل خاموشی سے، کیونکہ وکی اور کترینہ کے رشتے کے بارے میں بھی آخر وقت تک کسی کو نہیں پتا تھا’۔واضح رہے کہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل 9 دسمبر 2021 کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔



  تازہ ترین   
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک
ایران یورینیم افزودگی کا عمل ترک نہیں کرے گا، سربراہ ایرانی جوہری توانائی تنظیم
روسی صدر کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، علاقائی بحران کے حل میں مدد کی پیشکش
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر