نوپور شرما کے گستاخانہ بیان کے بعد BJP نے کونسے نئے اصول بنائے؟

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی معطل رہنما نوپور شرما کے پیغمبرِ اسلامﷺ کے خلاف گستاخانہ بیان کے بعد، بی جے پی نے اپنی پارٹی کے لیے نئے اصول بنائے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق بی جے پی کے نئے اصول کے مطابق اب صرف سرکاری ترجمانوں اور پینل کے ارکان کو ٹی وی مباحثوں میں آنے کی اجازت ہوگی۔نئے اصول میں ٹی وی پر آنے والے ترجمانوں سے کہا گیا ہے کہ وہ مذہبی موضوعات کے بارے میں بات نہ کریں۔بی جے پی کے نئے اصول میں ترجمانوں سے کہا گیا کہ محدود زبان استعمال کریں، پُرجوش اور مشتعل نہ ہوں، کسی کے اکسانے پر بھی پارٹی کے نظریے اور اصولوں کی خلاف ورزی نہ کریں۔نمائندوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ شو میں جانے سے پہلے اس موضوع کے بارے میں جان لیں، بحث کی تیاری کریں۔تازہ قوانین کے مطابق، ترجمانوں کو پارٹی کے ایجنڈے سے انحراف نہیں کرنا چاہیے اور محتاط رہنا چاہیے کہ وہ کسی کے جال میں نہ پھنس جائیں، انہیں شوز میں غریبوں کی فلاح و بہبود کے لیے کیے گئے کاموں کے بارے میں عوام کو بتانے پر بھی توجہ دینی چاہیے۔واضح رہے کہ بی جے پی ترجمان نوپور شرما نے ایک ٹی وی چینل پر اسلام اور پیغمبرِ اسلام حضرت محمدﷺ کی شان اقدس میں گستاخانہ گفتگو کی تھی۔بعدازاں نوپور شرما کو 5 جون کو پیغمبرِ اسلام ﷺ کے خلاف مبینہ طور پر توہین آمیز ریمارکس پر بی جے پی سے معطل کر دیا گیا تھا۔گستاخانہ بیان پر بھارت اور بیرون ملک غم و غصے کا اظہار کیا جارہا ہے جبکہ عرب ممالک میں ’بائیکاٹ انڈیا‘ مہم بھی چل پڑی۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مصر، سعودی عرب اور کویت میں بائیکاٹ انڈیا کی مہم شروع ہوگئی ہے۔



  تازہ ترین   
نو مئی کیس: یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چودھری کو قید کی سزا، شاہ محمود بری
بنوں کے نیم قبائلی علاقے میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے، 7 افراد جاں بحق
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایرانی شہر مشہد پہنچ گئے
ریاست کے خلاف اکسانے کی اجازت کسی صورت نہیں دی جا سکتی: کشمیری قیادت
بجٹ میں سمت واضح کردی، معاشی شرح نمو بڑھے گی، ریلیف ملے گا: وزیر خزانہ
چین سے ایران تنازع میں مداخلت نہ کرنے کی درخواست کی، بیجنگ نے اتفاق کیا: ٹرمپ
بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کو تنصیبات کے معائنے کی دعوت نہیں دی: ایران
اسرائیل ایران امن معاہدے کو سبوتاژ کر سکتا ہے، امریکی انٹیلی جنس کا انتباہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر