ایم کیو ایم نے الیکشن کمیشن کی قانونی حیثیت کو چیلنج کردیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے الیکشن کمیشن کی قانونی حیثیت کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔آئینی درخواست ایم پی اے کنور نوید اور ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشنز کے سابق چیئرمینز نے دائر کی، جس میں چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن پاکستان، الیکشن کمیشن سندھ، چیف سیکریٹری سندھ اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے شیڈول، ضلع کونسل کی حدود سمیت الیکشن کمیشن کے دیگر فیصلے غیر قانونی قرار دیئے جائیں۔ایم کیو ایم کے وکیل کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے ارکان مکمل نہیں اس لیے بلدیاتی انتخابات کے بارے میں فیصلے نہیں کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے 29 اپریل کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کالعدم اور غیر آئینی قرار دیا جائے۔سندھ ہائیکورٹ نے درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اٹارنی جنرل پاکستان، الیکشن کمیشن اور دیگر سے جواب طلب کرلیا، عدالت نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق نوٹیفکیشن فوری معطل کرنے سے انکار کر دیا۔جسٹس جنید غفار نے کہا کہ عدالت سے رجوع کرنے میں تاخیر کی گئی، نوٹیفکیشن اپریل اور مئی کے شروع کے ایام کے ہیں۔عدالت نے کہا کہ تعطیل کے دوران رجوع کیا گیا، وقت کے حساب سے درخواست دائر کرنی چاہیے تھی، ہم نے فریقین کو نوٹس جاری کردیا ہے، حکم امتناع جاری نہیں کرسکتے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر