وزیراعظم کا سابق قبائلی علاقوں سے دریافت گیس فوری عوام کو فراہم کرنے کا حکم

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز): وزیراعظم شہبازشریف نے سابق قبائلی علاقوں سے دریافت شدہ گیس فوری عوام کو فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔وزیراعظم شہباز شریف سے فوجی فاؤنڈیشن گروپ کے چیئرمین وقار احمد ملک اور ماڑی پیٹرولیم کے سربراہ فہیم حیدر نے ملاقات کی جس میں وزیر مملکت برائے پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک اور سیکرٹری پیٹرولیم بھی موجود تھے۔اس دوران وزیراعظم کو شمالی وزیرستان اور بنوں میں نئے دریافت شدہ ذخائر کے بارے میں بریفنگ دی گئی جب کہ گیس کے شعبے کی مجموعی صورتحال، طلب اور رسد سے بھی آگاہ کیاگیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سابق قبائلی علاقوں سے دریافت شدہ گیس فوری عوام کو فراہم کرنے کا حکم دیا اور اس کی منظوری بھی دی۔وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ خیبرپختونخوا کے علاقے بنوں سے ایک ٹریلین کیوبک فٹ گیس کے ذخائر دریافت ہوئے تھے جس پر وزیراعظم نے ہدایت دی کہ یہ ذخائر عوام کو گیس کی قلت سے نجات دلانے کے لیے استعمال میں لائے جائیں۔وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ جن علاقوں سے گیس نکلی ہے وہاں کے عوام کو فراہمی سے متعلق پلان ترتیب دیا جائے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر