حکمران جماعت کے پاس مسائل کا کوئی حل نہیں، برطانیہ میں اپوزیشن لیڈر سر کیئر اسٹارمر

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)برطانیہ میں اپوزیشن لیڈر سر کیئر اسٹارمر نے کہا ہے کہ حکمران جماعت کے پاس عوامی مسائل کا کوئی حل نہیں۔لیبر پارٹی کے رہنما سر کیئر اسٹارمر کا کہنا ہے کہ منقسم کنزرویٹو پارٹی بورس جانسن کا سہارا بنی ہوئی ہے۔ لیبر پارٹی مہنگائی، سیاست اور عوام کے اعتماد کی بحالی کے لئے متحد ہے۔ لیبر پارٹی ہی ملک کو دوبارہ صحیح راستے پر واپس لاسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ منقسم کنزرویٹو پارٹی یا متحد لیبر پارٹی، کس کا انتخاب ہونا چاہیے، یہ واضح ہے۔دوسری جانب کنزرویٹو رکن پارلیمنٹ نے وزیر اعظم بورس جانسن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی قیادت نہ بدلی تو اگلا الیکشن نہیں جیت سکیں گے۔واضح رہے کہ 59 فیصد کنزرویٹو اراکین پارلیمنٹ نے بورس جانسن پر اعتماد جبکہ 41 فیصد نے عدم اعتماد کیا۔ 2018 میں اس وقت کی وزیراعظم ٹریزامے کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر 63 فیصد نے ان کے حق میں فیصلہ دیا تھا، تاہم وہ چند ماہ بعد ہی مستعفی ہونے پر مجبور ہوگئیں تھیں۔



  تازہ ترین   
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم
آئی ایم ایف کا وسیع پیمانے پر فیول سبسڈی سکیم فوری ختم کرنے کا مطالبہ
پاکستان، بحرین کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
شمالی وزیرستان میں آپریشن، فتنہ الخوارج کے 4 کمانڈرز سمیت 9 دہشت گرد ہلاک
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب 21 کروڑ ڈالر کا سٹاف لیول معاہدہ طے
ایران مذاکرات کے ساتھ مزاحمت اور استقامت کا سلسلہ بھی جاری رکھے گا، مسعود پزشکیان
سعودی عرب کے 2 ہوائی اڈوں پر حوثیوں کے حملے، 3 افراد جاں بحق، 36 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر