وزیر اعظم آج پری بجٹ بزنس کانفرنس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیر اعظم شہباز شریف آج پری بجٹ بزنس کانفرنس سے خطاب کریں گے اور کاروباری برادری سے بجٹ پر مشاورت اور تجاویز لیں گے۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف پاکستان کی معاشی ترقی اور خوشحالی کے لئے اپنا وژن کاروباری برادری کے سامنے رکھیں گے۔مریم اورنگزیب کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیر اعظم کانفرنس میں میثاق معیشت کے لیے نیشنل ڈائیلاگ کا آغاز کریں گے۔انہوں نے کہا کہ زراعت، فوڈ سیکیورٹی، توانائی، آئی ٹی، ٹیکسٹائل، مینوفیکچرنگ، برآمدات اور دیگر شعبوں پر قابل عمل تجاویز کا جائزہ لیا جائے گا۔خیال رہے کہ آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش کیا جائے گا، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش کیا جائے گاوزیراعظم شہباز شریف نے 10 جون کو وفاقی بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کرنے کی منظوری دے دی۔سیکریٹری خزانہ نے سیکریٹری کابینہ کو خط لکھا ہے کہ قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کیے جانے سے پہلے بجٹ تجاویز کی منظوری کے لیے کابینہ اجلاس 10 جون کو طلب کیا جائے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر