لوڈشیڈنگ پر قابو کیسے پایا جائے؟ کابینہ اجلاس میں آج اہم فیصلے متوقع

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز): وفاقی کابینہ کی جانب سے ملک میں جاری بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ سے چھٹکارے کے لیے آج اہم فیصلے متوقع ہیں۔وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا جس میں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے چھٹکارے کے طریقے ڈھونڈنے کی کوشش کی جائے گی۔ذرائع کےمطابق وفاقی کابینہ مارکیٹیں شام 7 بجے بند کرنے اور ہفتے کی چھٹی بحال کرنے سے متعلق کوئی فیصلہ کرسکتی ہے جب کہ کابینہ اجلاس میں متعلقہ حکام بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا پلان پیش کریں گے۔ دوسری جانب وزیر دفاع خواجہ آصف نے توانائی بحران پر قابو پانے کے لیے ہفتے میں دو تعطیلات کی تجویز دی ہے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ موجودہ حالات میں ملک بھرمیں ہفتہ،اتوار پوری تعطیل ہو، ہفتہ،اتوار تعطیل اور جمعہ کوآدھا دن کام ہو، یعنی ہفتےمیں ساڑھے چار دن کام ہو۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر