‘فارن کرنسی اکاؤنٹس، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس اور بینک لاکرز پر پابندی نہیں لگائی جارہی’

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اسٹیٹ بینک اور وزارت خزانہ نے فارن کرنسی اکاؤنٹس، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس اور بینک لاکرز پر پابندی سے متعلق افواہوں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔اسٹیٹ بینک اور وزارت خزانہ کی جانب سے جاری مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ فارن کرنسی اکاؤنٹس، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس اور بینک لاکرز سے متعلق سوشل میڈیا پر موجود بے بنیاد موادکی تردیدکرتے ہیں۔اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ ایسی کوئی پابندی نہیں لگائی جارہی، زرمبادلہ اکاؤنٹس اور فارن کرنسی اکاؤنٹس پروٹیکشن آرڈیننس 2001 کے تحت محفوظ ہیں۔اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہےکہ پیٹرول سبسڈی کے مشکل فیصلے سے آئی ایم ایف معاہدےکی راہ ہموار ہوگی۔



  تازہ ترین   
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک
ایران یورینیم افزودگی کا عمل ترک نہیں کرے گا، سربراہ ایرانی جوہری توانائی تنظیم
روسی صدر کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، علاقائی بحران کے حل میں مدد کی پیشکش
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر