اسلام آباد ہائیکورٹ نے سندھ سے پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی کی حفاظتی ضمانت منظورکرلی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سندھ سے اقلیتی نشست پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی لال چند کی حفاظتی ضمانت منظورکر لی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے لال چند پر سندھ میں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ 25 مئی کو عمران خان کی کال پر احتجاج کیلئے اکٹھے ہونے والے پر امن مظاہرین پر تشدد اور آنسو گیس کی شیلنگ کے بعد پی ٹی آئی سے سیاسی انتقام کیلئے مقدمہ درج کر لیا گیا جو بدنیتی پر مبنی ہے ۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ آئین پاکستان پرامن احتجاج اور آزادی سے رہنے کا حق دیتا ہے لہٰذا استدعا ہے کہ متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کیلئے حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی لال چند کی 23 جون تک حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر