ہیری اور میگھن نے پلاٹینیم جوبلی کی اختتامی تقریب میں شرکت کیوں نہیں کی؟

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ڈیوک اینڈ ڈچز آف سُسیکس شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل، ملکہ برطانیہ کی پلاٹینیم جوبلی کی تقریب میں شریک نہیں ہوئے۔برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ملکہ برطانیہ کی شاہی محل کی بالکونی میں آمد اور پلاٹینیم جوبلی کی اختتامی تقریب میں شرکت نہیں کرسکے کیونکہ وہ اس سے پہلے ہی امریکا واپس چلے گئے تھے۔برطانوی شاہی جوڑا اپنے بچوں، آرچی اور لیلیبٹ کے ہمراہ اتوار کی شام اپنے نجی جیٹ طیارے میں سانتا باربرا، کیلیفورنیا پہنچ گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق، ہیری اور میگھن اس وقت امریکا کے لیے روانہ ہوئے جب محل میں پلاٹینیم جوبلی کی اختتامی تقریب جاری تھی۔شہزادہ ہیری اور ان کی فیملی کو فروگمور کاٹیج سے ہوائی اڈے تک لے جایا گیا اور وہ دوپہر کو وہاں سے امریکا کے لیے روانہ ہوئے۔خیال رہے کہ ملکہ برطانیہ نے اتوار کے روز بکنگھم پیلس کی بالکونی میں عوام کو اپنی خصوصی جھلک دکھائی۔اس دوران ملکہ کے ہمراہ، شہزادہ چارلس، شہزادہ ولیم، شہزادہ جارج اور شاہی خاندان کے دیگر افراد بھی موجود تھے۔



  تازہ ترین   
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ
بلوچستان اور کے پی میں فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشتگرد ہلاک، 12 گرفتار، کیپٹن شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر