عمران خان کی گرفتاری پر پی ٹی آئی کا سخت ردعمل آئے گا، شاہ محمود

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کرنا سیاسی حماقت ہوگی اور ان کی گرفتاری پر سخت ردعمل آئے گا۔سابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں کئی فیصلے کیے گئے۔اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم کی گرینڈ ڈائیلاگ کی تجویز مسترد کردی اور کہا کہ ڈائیلاگ کے حامی ہیں لیکن جن کے پاس مینڈیٹ ہو ان سے ڈائیلاگ کیا جاتا ہے، مسلط کیے گئے لوگوں سے میثاقِ معیشت پر کیا بات کریں؟انہوں نے کہا کہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی پنجاب میں ضمنی الیکشن میں بھر پور حصہ لے گی۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھاکہ رانا ثنا اللہ عمران خان کو گرفتار کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، عمران خان کو گرفتار کرنا سیاسی حماقت ہوگی، عمران خان کی گرفتاری پر پی ٹی آئی کا سخت ردعمل آئے گا۔



  تازہ ترین   
آزادیٔ صحافت جمہوریت کی بنیاد، سچائی کے بغیر امن ممکن نہیں: صدر آصف علی زرداری
ایران نے امریکا کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے شرائط نرم کر دیں: امریکی اخبار
بجلی بلوں کی ادائیگی میں آسانی کیلئے ڈیجیٹل سہولیات کو فروغ دیا جائے : وزیراعظم
کم عمرعازمین کیلئے خوشخبری: 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کو بھی حج کی اجازت
برطانوی ایلچی کا بیان زمینی صورتحال کی گہری سمجھ سے عاری ہے: دفتر خارجہ
عمران خان سے کوئی ڈیل نہیں ہو رہی، عدالتیں فیصلے سنائیں گی: رانا ثنا اللہ
خیبرپختونخوا میں برفانی جھیلوں کے پھٹنے کا خدشہ، ہائی الرٹ جاری
سی ٹی ڈی پنجاب کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 21 مبینہ دہشت گرد گرفتار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر