شرجیل میمن نے صدر عارف علوی کو عمران خان کا سیکٹر انچارج قرار دے دیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے صدر عارف علوی کو عمران خان کا سیکٹر انچارج قرار دے دیا۔شرجیل میمن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ صدر عارف علوی کو عمران خان جو کہہ رہا ہے اس پر عمل کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اقتدار سے ہٹنے کے بعد اپنے حواس کھو بیٹھے ہیں، پاکستان کے تین ٹکڑے ہونے سے متعلق ان کا بیان قابل مذمت اور افسوس ناک ہے۔شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان کی سوشل میڈیا ٹیم اداروں کے خلاف پروپیگنڈا کر رہی ہے۔اس کے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ جلد ہی کراچی کے بعد حیدرآباد میں بی آر ٹی منصوبہ شروع کرے گی جبکہ رواں مہینے میں ہی پیپلز بس سروس کی بسیں کراچی کی سڑکوں پر رواں دواں ہوں گی۔ سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن کو ایک اور وزارت مل گئیشرجیل میمن نے کہا کہ نجی ٹرانسپورٹر بھی نئی بسیں لائیں، نئی بسیں سڑکوں پر آنے کے بعد کراچی میں چلنے والی پرانی اور بوسیدہ بسوں کو سڑکوں پر چلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔واضح رہے کہ شرجیل میمن کو وزیر اطلاعات سندھ کے ساتھ ساتھ محکمہ ٹرانسپورٹ کا قلمدان بھی سونپ دیا گیا تھا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر