شاہ رخ خان نے خواتین کیساتھ کام کرکے کیا سیکھا؟

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے ایک بار اس بارے میں بات کی تھی کہ وہ بچپن سے ہی خواتین کے درمیان پلے بڑھے ہیں اور اُنہوں نے کئی خواتین کے ساتھ کام کرتے ہوئے بہت کچھ سیکھا ہے۔شاہ رخ خان 56 سال کے ہیں لیکن وہ اب بھی ناصرف اپنی شخصیت بلکہ خواتین کی عزت و احترام کرنے کی وجہ سے بھی بہت مشہور ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اداکار کی خواتین مداحوں کی تعداد زیادہ ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ورلڈ اکنامک فورم، 2018 ایونٹ میں شاہ رخ خان نے ان تمام چیزوں کے بارے میں کھل کر بات کی جو انہوں نے اپنی خواتین ساتھی کارکنوں کے بارے میں دیکھی ہیں۔شاہ رخ نے کہا کہ ’میں 14 سال کا تھا جب میرے والد کا انتقال ہوا تو میرے ساتھ میری ماں تھی، میری والدہ کا کوئی بھائی نہیں تھا اور ان کے والد کا انتقال ہوگیا تھا، پھر میری والدہ کا انتقال ہوگیا۔‘شاہ رخ خان نے مداحوں کو کونسی خوشخبری سُنائی؟اداکار نے کہا کہ ’اُس کے بعد، میری شادی ہوئی اور میں نے اپنی بیوی اور پھر بیٹی کے ساتھ زندگی گزارنا شروع کی، اسی دوران، جب میں اداکار بنا تو میں نے خواتین اداکاروں کے ساتھ کام کرنا شروع کیا۔‘انہوں نے مزید کہا کہ ’میرے ذہن میں عورت کا پورا تصور تب بدل گیا جب میں نے خواتین کے ساتھ کام کرنا شروع کیا، وہ مجھ سے زیادہ محنت کرتی ہیں، وہ میرے سیٹ پر آنے سے چار یا پانچ گھنٹے پہلے آتی ہیں۔‘شاہ رخ خان نے کہا کہ ’یہ ایک آدمی کی دنیا ہے اور انہوں نے مجھے سکھایا ہے کہ مجھے ان سے درخواست کرنی ہے کہ ان کی ہاں میں ہاں ملائیں، کبھی منتیں کریں، کئی بار بھیک مانگیں لیکن کبھی عورت کو مجبور نہ کریں۔‘



  تازہ ترین   
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک
ایران یورینیم افزودگی کا عمل ترک نہیں کرے گا، سربراہ ایرانی جوہری توانائی تنظیم
روسی صدر کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، علاقائی بحران کے حل میں مدد کی پیشکش
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر