’لانگ مارچ کی کہانی ختم، عمران اگلی بار پشاور سے آسکیں گے نہ میانوالی سے‘

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)فاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے بات چیت کا امکان مسترد کرتے ہوئے ایک بار پھر انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔ جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں بات چیت کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے بات چیت کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ’ایک آدمی روز کہتا ہے کہ وہ ہمیں تسلیم نہیں کرتا تو کیا اس کے پاؤں پڑ جائیں کہ ہمیں تسلیم کرو؟‘ انھوں نے چیئرمین پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سیاستدان تو ہے ہی نہیں، یہ ملک میں انتشار چاہتا ہے۔ایک سوال کے جواب میں رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کی کہانی اب ختم ہو چکی ہے، عمران خان اگلی بار نہ پشاور کی طرف سے آ سکیں گے اور نہ ہی میانوالی کی طرف سے۔یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف کو سیاسی ڈائيلاگ شروع کرنے کا مشورہ دیا تھا۔دوسری جانب وزیر داخلہ نے آئی ایس آئی کو سرکاری افسران کی جانچ پڑتال کا قانونی اختیار دینے پر اٹھنے والے سوالات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایس آئی سرکاری افسران سمیت سیاستدانوں کی پہلے بھی جانچ پڑتال کرتی رہی ہے، اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کرنے کا فیصلہ پارٹی قیادت نے آزادانہ طور پر کیا ہے۔



  تازہ ترین   
ایران نے امریکا کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے شرائط نرم کر دیں: امریکی اخبار
بجلی بلوں کی ادائیگی میں آسانی کیلئے ڈیجیٹل سہولیات کو فروغ دیا جائے : وزیراعظم
کم عمرعازمین کیلئے خوشخبری: 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کو بھی حج کی اجازت
برطانوی ایلچی کا بیان زمینی صورتحال کی گہری سمجھ سے عاری ہے: دفتر خارجہ
عمران خان سے کوئی ڈیل نہیں ہو رہی، عدالتیں فیصلے سنائیں گی: رانا ثنا اللہ
خیبرپختونخوا میں برفانی جھیلوں کے پھٹنے کا خدشہ، ہائی الرٹ جاری
سی ٹی ڈی پنجاب کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 21 مبینہ دہشت گرد گرفتار
ایران نے مذاکرات کیلئے پاکستانی ثالثوں کے ذریعے اپنی تجاویز بھیج دیں: ایرانی میڈیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر