بھگوڑے معیشت پر بھاشن نہ دیں، وزیر داخلہ کا شیخ رشید کے بیان پر ردعمل

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز): وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے شیخ رشید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ 25 مئی کے بھگوڑے معیشت پر بھاشن نہ دیں۔ایک بیان میں وفاقی وزیر داخلہ نے شیخ رشید اور عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ بھگوڑا پشاور بھاگ گیا، چپڑاسی لال حویلی میں چھُپ گیا، واہ رے انقلاب۔رانا ثنااللہ نے شیخ رشید سے پوچھا کہ 25 مئی کو باس کو چھوڑ کر کہاں روپوش تھے؟ خونی مارچ کے اعلان کرنے والا خود ہی مارچ کے دن سویا ہوا تھا، یہ دوسروں کے بیگناہ بچوں کی لاشوں پر اپنی سیاسی دکان چمکانے والے لوگ ہیں۔انہوں نے سابق وزیر داخلہ اور چیئرمین پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 25 مئی کے بھگوڑے معیشت پہ بھاشن نہ دیں، نیب قانون کی کسی ترمیم سے کوئی موجودہ کیس ختم نہیں ہوا، چار سال میں کسی کیس کا کوئی ثبوت کسی عدالت میں نہیں دیا گیا بلکہ نیب نے ملک کی معیشت تباہ کی۔وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم نے کاروبار اور سرمایہ کار برادری کو خوف سے نجات دلائی ہے، ہم نے ڈٹ کر عدالتوں میں سیاسی انتقام کا سامنا کیا اور جیلیں کاٹیں، باس اور چپڑاسی کی طرح میدان سے نہیں بھاگے۔ان کا کہنا تھا کہ عمرانی انقلاب ضمانتیں کرا رہا ہے، عمران انقلاب خیبرپختونخوا کے عوام کے پیسے پر منرل واٹرپی رہا اور ہیلی کاپٹر کی سیر کر رہا ہے۔رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کوئی مسلح جتھہ وفاق پر حملہ کرنے کا سوچے یہ بھی برداشت نہیں کیا جائے گا۔قبل ازیں وزیر داخلہ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ عدالتی ضمانت ختم ہونے پر عمران خان کی سکیورٹی پر مامور اہلکار ہی انہیں گرفتار کر لیں گے کیونکہ عمران نیازی دو درجن سے زائد مقدمات میں نامزد ملزم ہیں۔



  تازہ ترین   
ایران نے امریکا کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے شرائط نرم کر دیں: امریکی اخبار
بجلی بلوں کی ادائیگی میں آسانی کیلئے ڈیجیٹل سہولیات کو فروغ دیا جائے : وزیراعظم
کم عمرعازمین کیلئے خوشخبری: 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کو بھی حج کی اجازت
برطانوی ایلچی کا بیان زمینی صورتحال کی گہری سمجھ سے عاری ہے: دفتر خارجہ
عمران خان سے کوئی ڈیل نہیں ہو رہی، عدالتیں فیصلے سنائیں گی: رانا ثنا اللہ
خیبرپختونخوا میں برفانی جھیلوں کے پھٹنے کا خدشہ، ہائی الرٹ جاری
سی ٹی ڈی پنجاب کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 21 مبینہ دہشت گرد گرفتار
ایران نے مذاکرات کیلئے پاکستانی ثالثوں کے ذریعے اپنی تجاویز بھیج دیں: ایرانی میڈیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر