پاکستانی گلوکاروں کا کوئی ثانی نہیں: نیہا ککڑ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بالی وڈ کی مقبول ترین گلوکارہ نیہا ککڑ کا کہنا ہے کہ جیسا ٹیلنٹ پاکستان میں ہے اس کا کوئی ثانی نہیں۔حال ہی میں متحدہ عرب امارات میں منعقدہ انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈز کے ریڈ کارپٹ سے نیہا ککڑ کی ایک ویڈیو منظرِ عام پر آئی ہے جس میں وہ پاکستانی گلوکاروں اور ٹیلنٹ کی دل کھول کر تعریف کررہی ہیں۔نیہا ککڑ نے کہا کہ ‘ناصرف عاطف اسلم بلکہ مجھے پاکستان کے دیگر گلوکاروں کے ساتھ گانے میں بہت مزہ آتا ہے، پاکستانی گلوکاروں کا کوئی ثانی نہیں’۔بھارتی گلوکارہ نے مزید کہا کہ ‘پاکستانی ٹیلنٹ کا جواب نہیں، پاکستان میں بہت زیادہ اور زبردست ٹیلنٹ ہے، میں پاکستانی میوزک کی مداح ہوں’۔نیہا ککڑ نے پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ‘ میں پاکستان کے تمام فینز کا شکریہ ادا کرتی ہوں، میں جانتی ہوں کہ مجھے وہاں کے لوگ بہت پیار کرتے ہیں’۔
بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ کی وائرل ویڈیو پر پاکستانی صارفین نے ان کے مزاج کو خوب سراہا اور ان کی صاف گوئی کی بھی کافی تعریف کی۔

 



  تازہ ترین   
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک
ایران یورینیم افزودگی کا عمل ترک نہیں کرے گا، سربراہ ایرانی جوہری توانائی تنظیم
روسی صدر کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، علاقائی بحران کے حل میں مدد کی پیشکش
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر