یوکرینی فوج نے اہم اسٹریٹیجک علاقے سے روس کو پیچھے دھکیل دیا

کیف(نیشنل ٹائمز): یوکرین نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی فوج نے مشرقی شہر میں روسی پیش قدمی کو پیچھے دھکیل کر کھوئے ہوئے سیویروڈونٹسک کے 20 فی صد علاقے پر دوبارہ قبضہ حاصل کرلیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق آزاد کرایا گیا علاقہ روسی حملے کا مرکز تھا۔یوکرین کے صوبہ لوہانسک کے گورنر سرگئی گیڈائی نے سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے روسی فوج کو واپس دھکیلنے کی تصدیق کرتے ہوئے مزید بتایا کہ یہ ایسے وقت میں جب روسی کمک تعینات کی جا رہی تھی، شہر کا قبضہ واپس لینا آسان نہیں تھا۔سرگئی گیڈائی نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا ہے کہ ہفتے کے روز روسی حملوں میں مزید 4 افراد ہلاک ہوئے، جن میں ایک ماں اور بچہ بھی شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ جیسے ہی یوکرین کو دور تک ہدف بنانے والے ہتھیار ملیں گے، ہم روس کو اس کی پوزیشن سے بہت پیچھے دھکیل دیں گے اور تب روس کے پاس فرار کے سوا کوئی راستہ نہیں ہوگا۔یوکرینی فوج کے مطابق روس نے اپنی فوجی قوت میں مزید اضافہ کرتے ہوئے شہر پر حملے کے لیے توپ خانے کا استعمال کیا ہے، تاہم ان کی قریبی قصبوں کی جانب پیش قدمی ناکام رہی۔

 



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر