سوچنے میں وقت لگا کہ عام آدمی پر بوجھ کو کیسے روکا جاسکتا ہے: مصدق ملک

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز): وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کاکہنا ہےکہ حکومت کو ایک دو ہفتے سوچنے میں لگے کہ عام آدمی پر بوجھ کو کیسے روکا جاسکتا ہے۔جیونیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے پیٹرولیم سبسڈی ختم کرنے کے فیصلے میں تاخیر اور خزانے کو 150 ارب روپے کا نقصان ہونے سے متعلق سوال پر کہا کہ حکومت کو ایک دو ہفتے سوچنے میں لگے کہ عام آدمی پر بوجھ کو کیسے روکا جاسکتا ہے۔ اس سے قبل جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کو دو تین اسکیمیں بتائی گئیں جس کی وجہ سے فیصلہ سازی میں کچھ وقت لگا۔گزشتہ روز پریس کانفرنس میں وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے اعلان کیا تھا کہ 35 سے 40 ہزار روپے کمانے والوں کو اپنی ٹرانسپورٹیشن کیلئے 2 ہزار روپے وظیفہ دیا جائےگا۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر