گورنر پنجاب چودھری سرور کاپینے کے صاف پانی کے 4 ارب روپے کے نئے منصوبوں کا اعلان

لاہو ر(نیشنل ٹائمز) گورنر پنجاب چودھری سرور نے پینے کے صاف پانی کے 4 ارب روپے کے نئے منصوبوں کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب آب پاک اتھارٹی تیزی کیساتھ نئے منصوبے شروع کر رہی ہے۔گورنر پنجاب چودھری سرور کا کہنا تھا کہ آئندہ ہفتے ملتان اور مظفر گڑھ میں آب پاک کے نئے منصوبوں کا افتتاح ہوگا، تمام منصوبوں میں شفافیات کو 100 فیصد یقینی بنایا جائیگا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان مضبوط ہو رہا ہے، پہلی بار کوئی حکومت ملک میں عام آدمی کو سہولتوں کی فراہمی پر کام کر رہی ہے، وزیراعظم کا کوئی سیاسی اور ذاتی ایجنڈا نہیں۔چودھری سرور نے کہا کہ رینالہ خورد، چک جھمرہ میں آب پاک کے منصوبوں کا آغاز ہوچکا ہے، نیا پاکستان ہاسنگ سکیم سمیت تمام حکومتی منصوبے غریب دوستی کا ثبوت ہیں۔ انہوں نے کورونا کی شدت کے پیش نظر عوام سے کورونا ایس او پیز پر عمل کر نے کی بھی اپیل کی ہے۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر