25 مئی کے مارچ میں شامل افراد کو گرفتار کیا جائے: وفاقی وزارت داخلہ کی ایڈوائزری جاری

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزارت داخلہ نے نماز جمعہ کے بعد پی ٹی آئی (پاکستان تحریک انصاف) کی طرف سے احتجاج کی کال پر تمام صوبائی حکومتوں، آئی جیز اور ہوم سیکرٹریز کو ایڈوائزری جاری کردی۔ایڈوائزری میں ہدایت کی گئی ہے کہ احتجاج میں شامل پی ٹی آئی کارکنوں کی شناخت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، ایسے افراد کو تلاش کیا جائے جو 25 مئی کے ’مارچ‘ اور ہنگامے میں شامل تھے۔وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ کارکنان پر کڑی نظر رکھی جائے اور ان کی شناخت کو یقینی بنایا جائے، مارچ میں ملوث افراد کی گرفتاری کو بھی ممکن بنایا جائے۔ایڈوائزری کے مطابق صوبائی حکام سے کہا گیا ہے کہ ایسے مظاہرین کی بھی نشاندہی کی جائے جو آئندہ فتنہ فساد مارچ میں شامل ہوسکتے ہیں۔25 مئی کے مارچ میں شامل نامعلوم افراد کو شناخت کرکے فوری گرفتار کیا جائے، 25 مئی مارچ کے مقدمات کی تفتیش کرکے چالان 7 دن میں عدالتوں میں پیش کریں۔



  تازہ ترین   
امریکی مسلح افواج کے سربراہ کا صدر ٹرمپ کو ایران جنگ سے نکلنے کا مشورہ
وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ اپنی طاقت پر بھروسہ کرے، ایرانی وزیر خارجہ
میجر طفیل محمد کا 68 واں یوم شہادت، وزیراعظم و سروسز چیفس کا خراجِ عقیدت
صدر مملکت نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ عالمی امن کیلئے اہم پیش رفت قرار دیدیا
وزیراعظم کی مسجد نبویؐ اور روضہ رسولؐ پر حاضری، ملکی ترقی کیلئے دعائیں
جنگ کے بجائے مذاکرات کے ذریعے حقوق حاصل کرنا چاہتے ہیں: ایرانی صدر
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر