لاہور(نیشنل ٹائمز) مسلم لیگ (ن) نے ڈسکہ کے حلقہ این اے 75میں کل ہونے والے ضمنی انتخاب کی نگرانی کے لئے پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں الیکشن سیل قائم کر لیا ۔پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز الیکشن سیل کی خود نگرانی کریں گے۔الیکشن سیل کے ذریعے ضمنی الیکشن کے حوالے سے شکایات اور قانونی معاملات پر فوری کاروائی کی جائے گی۔
حمزہ شہباز نےحلقہ این اے 75میںہونیوالے ضمنی الیکشن کی خود نگرانی کرنے کا فیصلہ کر لیا



