کاجول اور شاہ رخ کا ’بیٹا‘ فلمی دنیا میں واپسی کیلئے تیار

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر بڑے پردے پر نظر آنے والے جبران خان اب فلم ’عشق وشق‘ کے سیکوئیل سے فلمی دنیا میں واپسی کے لیے تیار ہیں۔ سنہ 2001 کی سپر ہٹ فلم ’کبھی خوشی کبھی غم‘ میں شاہ رخ خان اور کاجول کے بیٹے کا کردار نبھانے والے چائلڈ آرٹسٹ جبران خان دو دہائیوں بعد فلم انڈسٹری میں واپس آرہے ہیں۔بتایا جارہا ہے کہ وہ فلم ’عشق وشق ری باؤنڈ‘ کی جاری شوٹنگ میں بھی حصہ لے رہے ہیں۔یہ فلم شاہد کپور اور امرتا راؤ کی 2003 میں ریلیز ہونے والی فلم ’عشق وشق‘ کا سیکوئیل ہے۔تاہم جبران خان کی فلم 2023 میں ریلیز ہوگی اور جبران خان اس سے بطور اداکار بالی ووڈ میں اپنا ڈیبیو کریں گے۔یاد رہے کہ جبران خان نے ’کبھی خوشی کبھی غم‘ میں چائلڈ آرٹسٹ کرش رائےچند کا کردار ادا کیا تھا جو راہول رائےچند (شاہ رخ خان) اور انجلی شرما (کاجول) کا بیٹا تھا۔شاہ رخ خان اور کاجول کے علاوہ وہ فریدہ جلال، ریتک روشن اور کرینہ کپور کے ہمراہ بھی کئی مناظر میں شامل تھے۔بچپن کی پہلی فلم میں دھماکہ دار انٹری کے بعد انہیں کئی آفرز ہوئی۔ تاہم انہوں نے بطور چائلڈ آرسٹسٹ 2001 کی ’کیوں کہ میں جھوٹ نہیں بولتا‘ اور 2002 کی فلم ’رشتے‘ میں بھی اداکاری کی۔جبران بھارتی فلم انڈسٹری میں ’ارجُن‘ کے نام سے زیادہ مقبول ہیں، یہ وہ کردار ہے جو انہوں نے ٹی وی سیریز ’مہا بھارت‘ میں ادا کیا تھا۔



  تازہ ترین   
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک
ایران یورینیم افزودگی کا عمل ترک نہیں کرے گا، سربراہ ایرانی جوہری توانائی تنظیم
روسی صدر کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، علاقائی بحران کے حل میں مدد کی پیشکش
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر