موڈیز نے پاکستان کے آؤٹ لک کو مستحکم سے منفی کردیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)معیشت کی درجہ بندی کرنے والے عالمی ادارے موڈیز نے پاکستان کے آؤٹ لک کو مثبت سے منفی کردیا ہے۔بیرونی معاشی خطرات کے باعث پاکستان کی رینکنگ منفی کی گئی، غیر ملکی فنانسنگ حاصل کرنے میں غیر یقینی صورت حال سے رینکنگ منفی ہوئی۔موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ بی تھری رکھی ہے اور آؤٹ لک مستحکم سے منفی کردیا ہے۔چین نے پاکستان کا 2 ارب 30 کروڑ ڈالر قرض ری فنانس کرنے پر اتفاق کرلیا، مفتاح اسماعیلموڈیز کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے باعث بیرونی معاشی صورتحال بگڑ رہی ہے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے اور کرنسی پر دباؤ بڑھا ہے، سیاسی خطرات کی وجہ سے معاشی مستقبل غیر یقینی دکھائی دے رہا ہے۔عالمی ادارے کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی غیر یقینی نظر آرہی ہے، غیر ملکی فنانسنگ پر بھی غیر یقینی کے بادل چھائے ہوئے ہیں۔موڈیز کا کہنا ہے کہ رواں سال پاکستان کی جی ڈی پی 4.5 سے 5 فیصد تک رہنے کا امکان ہے، رواں سال جاری کھاتوں کا خسارہ 3.5 سے 4 فیصد تک رہنے کا امکان ہے، سیاسی حالات کے باعث آئی ایم ایف شرائط پر عمل درآمد میں مشکلات در پیش ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر