کیریئر کی ابتدا میں مسترد کردیا گیا تھا، راجپال یادیو

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بالی ووڈ کے معروف اداکار راجپال یادیو نے کہا کہ ان کے کیریئر کی ابتدا میں فلموں کے لیے کاسٹ کرنے والی ایجنسیاں انہیں مسترد کردیتی تھیں۔ہندی فلموں میں گزشتہ دو دہائیوں سے زیادہ عرصے سے اپنی مختلف انداز کی اداکاری بالخصوص مزاحیہ اداکاری کے لیے مشہور 52 سالہ راجپال یادیو نے ایک بھارتی میڈیا ادارے سے گفتگو کے دوران بتایا کہ 90 کے عشرے کے اواخر میں جب وہ یو پی سے ممبئی آئے تو انہیں خاصی مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔2000 میں بننے والی فلم جنگل میں ایک منفی کردار ادا کرنے پر انہیں بیسٹ پرفارمنس فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ان کا کہنا ہے کہ آج تو سوشل میڈیا کا دور ہے لیکن 22 برس قبل ایسا کچھ بھی نہیں تھا، ہم اپنی تصاویر لے کر ایک سے دوسرے آفس جایا کرتے اور کام مانگتے، اکثر لوگ کام دینے کا وعدہ تو کرتے لیکن کام نہیں دیتے تھے۔انہوں نے کہا کہ ممبئی میں آنے کے ڈیڑھ ماہ بعد تک انہیں کام نہیں ملا اور میں نے اپنے دوست کو بتایا کہ اب تک کچھ نہیں ہوا ہے۔ اس پر مجھے اندازہ ہوا کہ یہاں کسی کو منع نہیں کیا جاتا لیکن تصویر دیکھ کر کام بھی نہیں دیا جاتا تھا۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی آج رات ایران میں بڑی کارروائی کی دھمکی، تیل تنصیبات پر قبضے کا عندیہ
قومی اقتصادی سروے پیش، حکومت اہم معاشی اہداف کے حصول میں ناکام
لیڈر کی رہائی کیلئے احتجاج کریں مگر اداروں کو نشانہ نہ بنائیں: خواجہ آصف
بھارت کی پانی روکنے کی کوشش کے دور رس نتائج نکلیں گے: دفتر خارجہ
بجٹ کل 3 بجے قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا: طارق فضل چودھری
ایران کے بحرین، اردن اور کویت میں امریکی اہداف پر حملے، آبنائے ہرمز بند
ایرانی رہنماؤں نے درخواست کر دی، بمباری جلد روک دی جائیگی: امریکی صدر کا دعویٰ
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا عالمی برادری سے فلسطینیوں کی نسل کشی پر کارروائی کا مطالبہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر