امریکا کا یوکرین کو مسلح ڈرونز دینے کا ارادہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)امریکا کا یوکرین کو جدید راکٹ سسٹم کے بعد اب مسلح ڈرونز دینے کا بھی ارادہ ہے۔بین الااقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، بائیڈن انتظامیہ یوکرین کو چار MQ-1C گرے ایگل ڈرون فروخت کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جو روس کے خلاف میدان جنگ میں استعمال کے لیے ہیل فائر میزائلوں سے لیس ہو سکتے ہیں۔اس حوالے سے ایک ڈرون کے ماہر ڈین گیٹنگر کا کہنا ہے کہ ’عام طور پر MQ-1C ایک بہت بڑا طیارہ ہے جس کا ٹیک آف وزن Bayraktar-TB2 سے تین گنا زیادہ ہے، جس میں پے لوڈ کی گنجائش، رینج اور برداشت میں ہم آہنگ ہونے کے فوائد بھی موجود ہیں۔‘رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جنرل اٹامکس سے بنے ڈرونز کی یوکرین کو فروخت امریکی کانگریس اب بھی روک سکتی ہے، اور آخری لمحات میں اس پالیسی کے مسترد ہوجانے کا خطرہ بھی ہے جو کہ اس منصوبے کو ناکام بنا سکتا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر جوبائیڈن نے یوکرین کو جدید راکٹ سسٹم بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق، صدرجوبائیڈن یوکرین کو خود مختار، آزاد، خوشحال اور دفاعی صلاحیت سے لیس دیکھنا چاہتے ہیں۔امریکی صدر کا کہنا ہے کہ ہتھیاروں کی نئی کھیپ یوکرین کو میدان جنگ میں اہم اہداف کو نشانہ بنانے کے قابل بنائے گی۔



  تازہ ترین   
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم
آئی ایم ایف کا وسیع پیمانے پر فیول سبسڈی سکیم فوری ختم کرنے کا مطالبہ
پاکستان، بحرین کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
شمالی وزیرستان میں آپریشن، فتنہ الخوارج کے 4 کمانڈرز سمیت 9 دہشت گرد ہلاک
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب 21 کروڑ ڈالر کا سٹاف لیول معاہدہ طے
ایران مذاکرات کے ساتھ مزاحمت اور استقامت کا سلسلہ بھی جاری رکھے گا، مسعود پزشکیان
سعودی عرب کے 2 ہوائی اڈوں پر حوثیوں کے حملے، 3 افراد جاں بحق، 36 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر