الہان عمر نے مسئلہ کشمیر کانگریس میں اٹھانے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)امریکا کی مسلم رکن کانگریس الہان عمر نے مسئلہ کشمیر کانگریس میں اٹھانے کا اعلان کردیا۔حال ہی میں پاکستان کا دورہ کرنے والی رکن کانگریس الہان عمر کے اعزاز میں نیویارک میں تقریب کااہتمام کیاگیا جس میں انہوں نے مسئلہ کشمیر پربھی بات کی۔ الہان عمر نے کہا کہ 7 سے زائد دہائیاں پرانے اس مسئلے پر دنیا کے دیگر مسائل کی طرح ارکان کانگریس کے مزید متحرک کردار کی ضرورت ہے، انہوں نے یقین دلایا کہ وہ کانگریس میں یہ مسئلہ اٹھائیں گی۔پاکستانی کمیونٹی نے یقین دہانی کرائی کہ وہ الہان عمرکی بھرپور مددکرےگی۔اس موقع پر اے پی پیک کے سربراہ ڈاکٹراعجاز احمد اور دیگر نے خطاب میں زور دیا کہ امریکن پاکستانی کمیونٹی مقامی معاشرے میں بڑھ چڑھ کرکرداراداکرے۔واضح رہےکہ 39 سالہ صومالی نژاد امریکی الہان عمر کو امریکی کانگریس میں پہلی مسلمان کانگریس ویمن منتخب ہونے کا اعزاز حاصل ہےاوربے باکی سے مسائل اٹھانے کے سبب انہیں حریفوں کی شدید تنقید کاسامنا ہے۔



  تازہ ترین   
نو مئی کیس: یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چودھری کو قید کی سزا، شاہ محمود بری
بنوں کے نیم قبائلی علاقے میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے، 7 افراد جاں بحق
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایرانی شہر مشہد پہنچ گئے
ریاست کے خلاف اکسانے کی اجازت کسی صورت نہیں دی جا سکتی: کشمیری قیادت
بجٹ میں سمت واضح کردی، معاشی شرح نمو بڑھے گی، ریلیف ملے گا: وزیر خزانہ
چین سے ایران تنازع میں مداخلت نہ کرنے کی درخواست کی، بیجنگ نے اتفاق کیا: ٹرمپ
بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کو تنصیبات کے معائنے کی دعوت نہیں دی: ایران
اسرائیل ایران امن معاہدے کو سبوتاژ کر سکتا ہے، امریکی انٹیلی جنس کا انتباہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر