سدھو موسے والا کی آخری رسومات میں انہیں دُلہا کیوں بنایا گیا؟

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)بھارتی پنجاب کے مشہور گلوکار سدھو موسے والا کے بہیمانہ قتل کے بعد ان کی آخری رسومات میں انہیں دلہا بنایا گیا جس کی وائرل تصاویر نے ان کے مداحوں کو مزید غمگین کردیا۔سدھو کے مداحوں میں اس حوالے سے تجسس پایا جاتا ہے کہ بلآخر ایسا کیوں کیا گیا۔بھارتی میڈیا کےمطابق اس کی وجہ پنجابی روایت ہے جس کے تحت اگر مرنے والا شخص جوان اور کنوارہ ہو تو اس کی آخری رسومات دلہا بنا کر ادا کی جاتی ہیں۔یہی وجہ تھی کہ سدھو کی آخری رسومات انہیں دلہا کی طرح سجاکر ادا کی گئیں۔آخری رسومات کی وائرل تصاویر میں سدھو کے سر پر دلہا کی پگڑی دیکھی جاسکتی ہے۔یاد رہے کہ سدھو موسے والا نومبر 2022 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے تھے، سدھو کا رشتہ ‘اماندیپ کور’ سے ہوا تھا جن کا تعلق کینیڈا سے ہے۔پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کو 29 مئی کو ضلع مانسا کے گاؤں جواہرکے میں نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کرکے قتل کیا۔



  تازہ ترین   
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک
ایران یورینیم افزودگی کا عمل ترک نہیں کرے گا، سربراہ ایرانی جوہری توانائی تنظیم
روسی صدر کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، علاقائی بحران کے حل میں مدد کی پیشکش
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر