روسی شہریت کے حصول کے خواہاں یوکرینی باشندوں کی فوٹیج جاری

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)روس نے روسی پاسپورٹ کے لیے درخواست دینے والے یوکرینی باشندوں کی فوٹیج جاری کردی ہے۔روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ار آئی اے نووستی نے جنوب مشرقی یوکرین کے شہر میلیٹوپول سے روسی پاسپورٹ کےحصول کے لیے درخواست دینے والے یوکرینی باشندوں کی فوٹیج جاری کردی ہے۔روسی ایجنسی کے مطابق، فوٹیج میں جولوگ قطاروں میں کھڑےنظر آرہے ہیں یہ میلیٹوپول کے وہ رہائشی ہیں جوکہ روسی شہریت کے حصول کے لیے درخواست دینے کے لیے جمع ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، روس کے پاس پہلے سے ہی مشرقی یوکرین کے دو خطوں میں رہنے والے باشندوں کو روسی شہریت دینے کے لیے تیز رفتار پروگرام ہے جس کا دعویٰ روس کے حمایت یافتہ علیحدگی پسندوں نے کیا ہے۔یاد رہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے بھی گزشتہ ہفتے ایک حکم نامہ جاری کیا تھا کہ روسی افواج کے قبضے میں موجود یوکرین کے جنوب میں واقع کھیرسن اور زاپوریزہیا کے علاقوں کے لوگوں کو روسی شہریت دینے کے عمل کو تیز کیا جائے۔



  تازہ ترین   
نو مئی کیس: یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چودھری کو قید کی سزا، شاہ محمود بری
بنوں کے نیم قبائلی علاقے میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے، 7 افراد جاں بحق
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایرانی شہر مشہد پہنچ گئے
ریاست کے خلاف اکسانے کی اجازت کسی صورت نہیں دی جا سکتی: کشمیری قیادت
بجٹ میں سمت واضح کردی، معاشی شرح نمو بڑھے گی، ریلیف ملے گا: وزیر خزانہ
چین سے ایران تنازع میں مداخلت نہ کرنے کی درخواست کی، بیجنگ نے اتفاق کیا: ٹرمپ
بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کو تنصیبات کے معائنے کی دعوت نہیں دی: ایران
اسرائیل ایران امن معاہدے کو سبوتاژ کر سکتا ہے، امریکی انٹیلی جنس کا انتباہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر