یورپی یونین نے روس پر نئی پابندیاں عائد کرنے میں تاخیر کی، ولادیمیر زیلینسکی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے روس پر نئی پابندیاں عائد کرنے میں تاخیر کرنے پر یورپی یونین پر تنقید کی ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ولادیمیر زیلینسکی نے یورپی یونین کی جانب سے روس پر عائد کی گئی نئی پابندیوں کا خیر مقدم کیا ہے لیکن ساتھ ہی یورپی بلاک کی جانب سے روس پر پابندیاں عائد کرنے کے پانچویں اور چھٹے دور کے درمیان 50 دن سے زیادہ کا وقفہ ہونے پر تنقید بھی کی ہے۔اس حوالے سے یوکرینی صدر نے منگل کو کیف میں سلواکیہ کی وزیر اعظم زوزانا کیپوٹووا کے ساتھ مشترکہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پابندیوں کے پانچویں دور کو 50 دن سے زیادہ ہو چکے ہیں، روس پر نئی پابندیاں لگانے میں اتنی تاخیر ہمارے لیے ناقابل قبول ہے۔خیال رہے کہ یورپی یونین نے روس پر معاشی پابندیوں کو وسعت دیتے ہوئے اسکے90فیصد خام تیل کی درآمدات پر پابندی لگانے اور روس کے اہم بینک کوسوئفٹ فنانشل سسٹم سےنکالنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔یورپین کونسل کے چیف چارلس مچل کا کہنا ہے کہ یورپی یونین کی جانب سے فوری طور پر پابندی کے نئے معاہدے کا روس کی دو تہائی خام تیل درآمدات پر اطلاق ہو گا تاکہ روس پر جنگ کے خاتمے کیلیے زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالا جائے۔اجلاس میں رکن ممالک کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں عائد کرنے پر اتفاق کے بعد یورپی یونین چیف چارلس مچل نے یہ اعلان بھی کیا کہ معاشی مسائل سے نمٹنے کے لیے جنگ زدہ یوکرین کو 9 ارب یورو کی مالی امداد فراہم کی جائے گی۔



  تازہ ترین   
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم
آئی ایم ایف کا وسیع پیمانے پر فیول سبسڈی سکیم فوری ختم کرنے کا مطالبہ
پاکستان، بحرین کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
شمالی وزیرستان میں آپریشن، فتنہ الخوارج کے 4 کمانڈرز سمیت 9 دہشت گرد ہلاک
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب 21 کروڑ ڈالر کا سٹاف لیول معاہدہ طے
ایران مذاکرات کے ساتھ مزاحمت اور استقامت کا سلسلہ بھی جاری رکھے گا، مسعود پزشکیان
سعودی عرب کے 2 ہوائی اڈوں پر حوثیوں کے حملے، 3 افراد جاں بحق، 36 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر