بھارتی اداکارہ کھانے کے ٹھیلے پر ایک لاکھ روپے بھول گئیں

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)بھارتی ٹیلی ویژن کی نامور اداکارہ اور کانگریس رہنما کامیا پنجابی اسٹریٹ فوڈ کھانے نکلیں تو ٹھیلے پر ایک لاکھ روپے ہی بھول گئیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کامیا پنجابی اندور میں ایک ایونٹ میں شرکت کے لیے گئیں، وہیں کچھ دوستوں کے ساتھ انہوں نے شہر کی معروف فوڈ اسٹریٹ جانے کا سوچا۔ٹائمز آف انڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا کہ ‘میرے پاس ایک لفافہ تھا جس میں ایک لاکھ روپے نقد تھے، میں نے وہ لفافہ وہیں میز پر رکھا اور ہم کھانے کرسیوں پر بیٹھ گئے’۔اداکارہ کے مطابق وہ کھا پی کر اور بل ادا کرکے وہاں سے نکل گئیں، کچھ دیر بعد انہیں اپنی غلطی کا احساس ہوا اور پیسوں کا یاد آیا تو وہ فوری طور پر اپنی ایک دوست کے ہمراہ اس ٹھیلے والے کے پاس پہنچیں۔کامیا نے اپنے انٹرویو میں بتایا کہ ‘میں سارے راستے یہ ہی سوچتی جارہی تھی کہ اگر مجھے وہ لفافہ واپس ملتا ہے تو میں کس قدر خوش قسمت ہوں گی اور پھر جب فوڈ اسٹریٹ آئی اور اسٹال پر گئی تو وہاں کے مالک نے وہ لفافہ سنبھال کر رکھا تھا جو میرے پوچھنے پر مجھے دے دیا گیا۔کامیا پنجابی کا کہنا تھا کہ ‘وہ رقم واپس دیکھ کر مجھے یقین نہیں آرہا تھا، اس قسم کا کچھ بھی ہونا انتہائی حیرت انگیز ہے، میرا خیال ہے کہ اندور شہر کے لوگ بے حد اچھے ہیں’۔

 

 



  تازہ ترین   
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک
ایران یورینیم افزودگی کا عمل ترک نہیں کرے گا، سربراہ ایرانی جوہری توانائی تنظیم
روسی صدر کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، علاقائی بحران کے حل میں مدد کی پیشکش
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر