کرینہ کپور کیلئے فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ خاص کیوں ہے؟

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)بالآخر مداحوں کا انتظار ختم ہوا اور مسلسل تاخیر کا شکار ہونے والی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔اس فلم میں بھارتی فلم نگری کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان اور اداکارہ کرینہ کپور 13سال بعد دوبارہ ایک ساتھ اسکرین پر نظر آئیں گے۔اس سے قبل عامر خان اور کرینہ کپور نے باکس آفس پر کامیابی کے ریکارڈز توڑنے والی فلم ’تھری ایڈیئٹس‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔کرینہ کپور کا فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کے بارے میں کہنا ہے کہ ان کے دل میں اس فلم کے لیے ایک خاص مقام ہے۔اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فلم کا ٹریلر شیئر کرتے ہوئے اس بات کا انکشاف کیا کہ ان کے چھوٹے بیٹے جہانگیر علی خان بھی اس فلم کا حصّہ ہیں۔اُنہوں نےاپنی انسٹا پوسٹ میں لکھا کہ’ایک وبائی مرض، دو لاک ڈاؤن، اور پھر میرے ایک بچے کی پیدائش، یہ فلم میری زندگی کی سب سے خاص فلموں میں سے ایک ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ میرے جہانگیر بابا بھی اس فلم کا ایک حصّہ ہیں۔‘اُنہوں نے مزید لکھا کہ’ادویت اور عامر کا شکریہ کہ فلم میں نہ صرف مجھے بلکہ میرے بیٹے کو بھی شامل کیا، یہ ایسی چیز ہے جس کی میں ہمیشہ قدر کروں گی۔‘خیال رہے کہ اداکارہ کرینہ کپور فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کی شوٹنگ کے دوران حاملہ تھیں، اور 2021 میں کرینہ کپور اور سیف علی خان کے دوسرے بیٹے جہانگیر علی خان کی پیدائش ہوئی تھی۔

 

 



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی آج رات ایران میں بڑی کارروائی کی دھمکی، تیل تنصیبات پر قبضے کا عندیہ
قومی اقتصادی سروے پیش، حکومت اہم معاشی اہداف کے حصول میں ناکام
لیڈر کی رہائی کیلئے احتجاج کریں مگر اداروں کو نشانہ نہ بنائیں: خواجہ آصف
بھارت کی پانی روکنے کی کوشش کے دور رس نتائج نکلیں گے: دفتر خارجہ
بجٹ کل 3 بجے قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا: طارق فضل چودھری
ایران کے بحرین، اردن اور کویت میں امریکی اہداف پر حملے، آبنائے ہرمز بند
ایرانی رہنماؤں نے درخواست کر دی، بمباری جلد روک دی جائیگی: امریکی صدر کا دعویٰ
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا عالمی برادری سے فلسطینیوں کی نسل کشی پر کارروائی کا مطالبہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر