یوکرین کی عدالت نے 2 روسی فوجیوں کو 11 سال قید کی سزا دے دی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)یوکرین کی عدالت نےجنگی قوانین کی خلاف ورزی پرروسی فوجیوں کو سزا سنادی ہے۔خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، یوکرین کی عدالت نے جنگی قوانین کی خلاف ورزی پر 2 روسی فوجیوں کو 11 سال قید کی سزا سنائی ہے۔رپورٹ کے مطابق، یوکرینی عدالت کی جانب سے دونوں روسی فوجیوں کو 2 دیہاتوں میں فائرنگ کےالزام میں سزا سنائی گئی ہے۔یوکرین کی کوٹیلیفسکا ڈسٹرکٹ کورٹ میں الیگزینڈر بوبیکن اور الیگزینڈر ایوانوف نامی جن دو روسی فوجیوں نے سزا کا فیصلہ سنا، گزشتہ ہفتے اپنےجرم کا اعتراف کیا تھا۔یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی یوکرین کی عدالت نےجنگی قوانین کی خلاف ورزی پر ایک روسی فوجی کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔یوکرینی عدالت نے گزشتہ ہفتے ایک روسی فوجی سارجنٹ وادیم شیسمارین کو نہتے شہری کو قتل کرنے کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی تھی۔یوکرین کی عدالت کی جانب سے روسی فو جیوں کو سزا سنائے جانے کے یہ خدشات بھی ظاہر کیے جارہے ہيں کہ اس کے رد عمل ميں روس بھی ماريوپول سے حراست ميں ليے گئے يوکرينی فوجيوں پر مقدمہ چلا سکتا ہے۔اس حوالے سے روس نے عندیہ بھی دے دیا ہے کہ ماریوپول اسٹیل ورکس میں ہتھیار ڈالنے والے یوکرینی فوجیوں میں سے چند کے خلاف عدالتی کارروائی شروع کی جاسکتی ہے۔

 



  تازہ ترین   
کراچی کی رہائشی عمارت میں گیس بھرنے سے دھماکا، 15 افراد جاں بحق، 14 زخمی
افغان سفارتکار کی طلبی، باجوڑ حملے میں افغان سرزمین کے استعمال پر احتجاج
اسحاق ڈار کی انڈونیشی، مصری اور شامی وفود سے ملاقاتیں، غزہ پر تبادلہ خیال
ترلائی امام بارگاہ حملہ: جاں بحق ہونے والوں کے ورثاء میں امدادی چیک تقسیم
کابل دہشتگردی کیخلاف غیرسنجیدہ، فضائی کارروائی کرسکتے ہیں: خواجہ آصف
وزیراعظم غزہ امن بورڈ اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا پہنچ گئے
کراچی: رینجرز کی کارروائی، فتنہ الخوارج کا مطلوب دہشتگرد گرفتار
صدر مملکت اور وزیراعظم کی قوم کو رمضان المبارک کی مبارکباد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر