بیلا حدید اسرائیلی فورسز کے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولنے کے واقعے پر برہم

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)فلسطینی نژاد امریکی سپر ماڈل بیلا حدید نےہفتے کے روز اسرائیلی فورسز کی جانب سے فلسطینیوں پر ہونے والےتشدد کے واقعے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔بیلا حدید نے اپنی انسٹاپر اسرائیلی ڈیفنس فورسز (IDF) کی فلسطینی پر تشدد کرتے ہوئے ایک وائرل ویڈیو شیئر کی ہے۔یہ وائرل ویڈیو مسجد اقصیٰ میں ہفتے کے روز ہونے والے واقعے کی ہے، جب اسرائیلی ڈیفنس فورسز نے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا اور مسجد کے احاطے کے اندر داخل ہوکر اشتعال انگیز مارچ کی۔ بیلا حدید نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’جارحیت اسرائیلی ڈیفنس فورسزکی زبان ہے۔‘بیلا حدید اسرائیلی فورسز کے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولنے کے واقعے پر برہماُنہوں نے مزید لکھا کہ’آپ یہ دکھاوا کیسے کرتے ہیں کہ آپ وہاں حفاظت کے لیے موجود ہیں؟‘آخر میں بیلا حدید نے لکھا کہ’یہ انتہائی نامعقول ہے، اور یہ سب مجھے صرف شدید غصّہ دلاتا ہے۔‘واضح رہے کہ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ہفتے کے روز جنونی اسرائیلی آباد کار پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ مسجد اقصیٰ کے احاطے کے اندر داخل ہوئے اور اشتعال انگیز مارچ کی۔مسلمانوں نے اسرائیلی آباد کاروں کے مسجد اقصیٰ کے احاطے میں اشتعال انگیز دورے کی مخالفت میں شدید نعرے بازی کی۔صیہونی لیڈر کے ساتھ آنے والی پولیس نے بھی مسلمانوں پر تشدد کیا۔



  تازہ ترین   
بنوں کے نیم قبائلی علاقے میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے، 7 افراد جاں بحق
چین سے ایران تنازع میں مداخلت نہ کرنے کی درخواست کی، بیجنگ نے اتفاق کیا: ٹرمپ
بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کو تنصیبات کے معائنے کی دعوت نہیں دی: ایران
اسرائیل ایران امن معاہدے کو سبوتاژ کر سکتا ہے، امریکی انٹیلی جنس کا انتباہ
امریکی صدر کی ایک بار پھر پاکستانی قیادت کی کھل کر تعریف
سعودی ولی عہد کی امن معاہدے کی کامیاب تکمیل پر شہباز شریف کو مبارکباد
اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان نئی جنگ بندی کے باوجود خطے میں کشیدگی برقرار
وزیراعظم کا پٹرول 74، ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے فی لٹر کمی کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر