وزارتِ خارجہ میں عراق کے فارن سروس انسٹیٹیوٹ اور فارن سروس اکیڈمی پاکستان کے مابین تعاون کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزارتِ خارجہ میں عراق کے فارن سروس انسٹیٹیوٹ اور فارن سروس اکیڈمی پاکستان کے مابین تعاون کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب ۔مفاہمتی یادداشت پر ڈائریکٹر جنرل فارن سروسز اکیڈمی عمران مرزا اور عراقی انسٹیٹیوٹ آف فارن سروس کے ڈین و انڈر سیکرٹری ڈاکٹر صالح حسین علی ال تمیمی نے دستخط کئے۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی ،سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور پاکستان میں تعینات عراقی سفیر حامد عباس لفطہ نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب کو ملاحظہ کیا۔مفاہمتی یادداشت کے مطابق فارن سروسز اکیڈمی عراقی سفراء/ ڈپلومیٹس کو سفارت کاری کی تربیت فراہم کریگی ۔ اس موقع پر شاہ محمو د قریشی کا کہنا تھا کہ مجھے خوشی ہے کہ پاکستان کی فارن سروسز اکیڈمی اب تک 63 عراقی ڈپلومیٹس کو عملی سفارت کاری کی تربیت دے چکی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈپلومیٹس کی تربیت کے حوالے سے یہ مفاہمتی یادداشت، دونوں ممالک کے درمیان اداروں کی سطح پر روابط کے فروغ میں معاون ثابت ہو گی ۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر