عراقی وزارتِ سیاسی منصوبہ بندی امور کے انڈر سیکرٹری ڈاکٹر صالح حسین علی ال تمیمی کی وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات

بغداد(نیشنل ٹائمز)عراق کی وزارتِ سیاسی منصوبہ بندی امور کے انڈر سیکرٹری ڈاکٹر صالح حسین علی ال تمیمی کی وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات۔دوران ملاقات دو طرفہ تعلقات ،مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ ء خیال کیا گیا۔وزیر خارجہ نے عراقی انڈر سیکرٹری کو وزارت خارجہ آمد پر خوش آمدید کہااوربتایا کہ پاکستان، عراق کے ساتھ دو طرفہ برادرانہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔ہزاروں پاکستانی، ہر سال عراق میں موجود مقدس مقامات کی زیارت کیلئے عراق جاتے ہیں۔اس موقع پر انہوں نے یقین دلایا کہ پاکستان، عراق کی خود مختاری، سیاسی یگانگت اور علاقائی سالمیت کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔پاکستان اور عراق کرونا عالمی وبائی چیلنج سے موثر انداز میں نمٹنے کے لئے ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کر سکتے ہیں۔رواں سال، نویں پاکستان – عراق جوائنٹ منسٹیریل کمیشن اجلاس کے انعقاد کے متمنی ہیں ۔اقوام متحدہ سمیت عالمی فورمز پر دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور نکتہ نظر میں مماثلت خوش آئند ہے ۔وزیر خارجہ نے دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے اعلیٰ سطحی روابط کے تسلسل کی ضرورت پر زور دیا۔دوران ملاقات دو طرفہ تجارت اور عوامی سطح پر روابط کے فروغ کے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلہ ء خیال ہوا۔ عراقی انڈر سیکرٹری نے، عراقی حکومت کی جانب سے، کرونا وبا سے بچاؤ کیلئے حفاظتی سامان کے تین جہاز بھجوانے پر حکومت پاکستان اور وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر