موقع ملا تو خیبرپختونخوا کو پنجاب بنا کر چھوڑوں گا، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ آخری مرتبہ وزیراعلیٰ کے پی سے درخواست کر رہا ہوں کہ آٹا سستا کردو، موقع ملا تو نواز شریف کی قیادت میں خیبرپختونخوا کو پنجاب بناکر چھوڑوں گا۔مانسہرہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کے پی حکومت نے آٹا سستا کرنے پر جواب نہیں دیا، 24 گھنٹے میں وزیراعلیٰ جواب دیں ، جواب نہیں آیا تو کپڑےبیچ کر سستا آٹا دوں گا، فیصلہ کرنا ہوگا کہ تعمیرکرنے والا نوازشریف ہے یا عمران خان ، نوازشریف کی قیادت میں خون پسینہ بہائیں گے، قوم کی خدمت کریں گے۔وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مہنگائی ساڑھے 3 سال آسمانوں سے باتیں کرتی رہی، 50 لاکھ گھر دور کی بات، ایک اینٹ نہیں لگائی، ہمیں آپ کی تکلیف کا احساس ہے،8 کروڑ لوگوں کے لیے 2 ہزار روپے ماہانہ کی سبسڈی دی ہے، تعمیر کرنے والا یہ خادم ہے اور تخریب کاری کرنے والا عمران خان ہے، اپنی زندگی لڑا دوں گا، آپ کو خوشحال کر دوں گا، پیٹرول کی قیمتیں مجبوری میں بڑھانا پڑی، وہ شخص خزانہ خالی کرکے چلا گیا، قرضے اتنےہیں شاید نسلیں بھی نہ اتار سکیں۔ان کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں گزشہ حکومت کےفیصلوں کے باعث بڑھانی پڑیں، عمران نیازی گالی گلوچ کرتا ہے میں اس کا جواب نہیں دیتا ہوں، آج ہزارہ موٹر وے سے گزرا تو ہر دم نواز شریف کو یادکیا۔وزیراعظم نے ہزارہ کے مسائل کے حل کے لیے ایک ارب روپےکے پیکج کا اعلان کرتے ہوئے ہزارہ الیکٹرک کمپنی کا بھی اعلان کیا۔

 



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر